• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سارہ علی خان اپنی سوتیلی ماں کرینہ کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟

شائع January 21, 2019
سارہ علی خان اپنے والد اور سوتیلی ماں کے ساتھ — فوٹو بشکریہ انڈین ایکسپریس
سارہ علی خان اپنے والد اور سوتیلی ماں کے ساتھ — فوٹو بشکریہ انڈین ایکسپریس

تیزی سے معروف ہوتی اداکارہ سارہ علی خان کا اپنے والد سیف علی خان کی دوسری بیوی اور اپنی سوتیلی ماں کرینہ کپور خان سے تعلق کیسا ہے؟ اس بارے میں تفصیلات تو زیادہ دستیاب نہیں۔

مگر اب سارہ علی خان نے سوتیلی ماں سے تعلق کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

فلم فیئر کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سارہ علی خان کرینہ کپور کی مداح نظر آئیں۔

مزید پڑھیں : سارہ علی خان پیدائشی اداکارہ ہیں، کرینہ کپور

انہوں نے انٹرویو لینے والے سے 2 بار کہلوایا کہ کرینہ ان کی سوتیلی ماں ہے 'لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں اس کے لیے پرجوش تھی، وہ کہتے ہیں کہ میں کرینہ کی اتنی زیادہ مداح ہوں کہ انہیں اپنی زندگی میں داخل کرنا چاہتی تھی اور مجھے وہ مل بھی گیا'۔

خیال رہے کہ سیف علی خان اور سارہ علی خان کی والدہ امرتا سنگھ کی شادی 2004 میں ختم ہوگئی تھی اور 2012 میں انہوں نے کرینہ کپور سے شادی کی تھی۔

پہلی شادی سے سیف علی خان کے 2 بچے ہیں سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان، جبکہ کرینہ کپور سے شادی کے بعد ان کے بیٹے تیمور کی پیدائش ہوئی۔

کچھ عرصے قبل سارہ علی خان نے جہاں اپنی سوتیلی ماں کرینہ کپور کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سب سے زیادہ پروفیشنل اداکارہ قرار دیتے ہوئے ان جیسی اداکارہ بننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

نومبر 2018 میں اپنے والد سیف علی خان کے ساتھ کرن جوہر کے پروگرام کافی ود کرن میں سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ وہ کرینہ کپور کو ’ماں‘ نہیں کہ سکتیں۔

25 سالہ سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی 38 سالہ سوتیلی ماں کرینہ کپور کو ’آنٹی یا ماں’ کہیں گی تو انہیں برا لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان کی بیٹی رنبیر کپور کی دلہن بننے کی خواہاں

انہوں نے بتایا کہ والد کی دوسری شادی پر والدہ امریتا سنگھ نے ہی ان کا لباس تیار کیا۔

فوٹو بشکریہ این ڈی ٹی وی
فوٹو بشکریہ این ڈی ٹی وی

سارہ علی خان کے بیانات کے بعد نومبر میں ہی کرینہ کپور نے بھی اپنی سوتیلی بیٹی کو پیدائشی اداکارہ قرار دیا تھا۔

ممبئی میں فیشن شو کے بعد میڈیا سے بات کے دوران سارہ علی خان کی آنے والی فلم کے حوالے سے کہا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ وہ اچھی فلم ہوگی۔

ساتھ ہی کرینہ کپور نے کہا تھا کہ سارہ علی خان کے والد اور والدہ امریتا سنگھ دونوں اداکار تھے، اس لیے وہ پیدائشی اداکار ہیں اور ان سے اچھی اداکاری کی توقع رکھی جانی چاہیے۔

کرینہ نے ایک اور انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے سوتیلے بچوں کی ماں نہیں بن سکتیں۔

سیف علی خان پہلی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ — فوٹو بشکریہ انڈیا ٹوڈے
سیف علی خان پہلی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ — فوٹو بشکریہ انڈیا ٹوڈے

کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ چوں کہ سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان کی ماں امریتا سنگھ ایک بہت ہی اچھی والدہ ہیں، اس لیے وہ ان کی جگہ نہیں لے سکتیں، البتہ اپنے سوتیلے بچوں کی مشکل وقت میں مدد کر سکتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024