• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

شائع January 22, 2019
قطر کے وزیر اعظم نے عمران خان اور اُن کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا — فوٹو: پی آئی ڈی
قطر کے وزیر اعظم نے عمران خان اور اُن کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا — فوٹو: پی آئی ڈی

وزیر اعظم عمران خان نے دوحہ میں قطر کے ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی تعاون پر تبالہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان قطر کے 2 روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچے جہاں حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد الموریخی نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم وفد کے ہمراہ قطر کا دورہ کر رہے ہیں — فوٹو: پی آئی ڈی
وزیر اعظم وفد کے ہمراہ قطر کا دورہ کر رہے ہیں — فوٹو: پی آئی ڈی

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے قطر کے ہم منصب عبد اللہ بن نصربن خلیفہ الثانی سے دوحہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطر کے وزیر اعظم نے عمران خان اور اُن کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر قطر کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان، وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد، وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف اور چیئرپرسن ٹاسک فورس برائے توانائی ندیم بابر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت کا قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے کو برقرار رکھنے کا اعلان

دورے کے دوران وزیر اعظم، امیر قطر سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ قطر کے کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں سے بھی ملیں گے، جبکہ پاکستانی برادری سے خطاب بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کے قطر میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اسلام آباد میں ویزہ سہولت سینٹر کا انعقاد کیا گیا تھا۔

دوحہ نے پاکستان کی افرادی قوت کے لیے 1 لاکھ روز گار کا بھی وعدہ کیا ہے جس کے لیے حکومت سعودی عرب سے واپس آنے والے تربیت یافتہ مزدوروں کے لیے قطر حکومت سے بات چیت کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قطر کا پاکستان میں 'ویزا سینٹر' کھولنے کا اعلان

گزشتہ ہفتے وزارت پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران قطری حکومت سے ایل این جی سپلائی میں تاخیری ادائیگی اور قیمتوں پر نظر ثانی کی درخواست کریں گے۔

ان کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی حالیہ ہفتوں میں دوحہ کا دورہ کرچکے ہیں جہاں انہوں نے اس معاملے کو سامنے رکھا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024