• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

جب ٹوائلٹ میں تیرتے سانپ نے دہشت پھیلادی

شائع January 20, 2019
— فوٹو بشکریہ برسبین اسنیک کیچر
— فوٹو بشکریہ برسبین اسنیک کیچر

اس وقت آپ کا کیا حال ہوگا جب آپ واش روم کا رخ کریں اور ٹوائلٹ سیٹ میں ایک بن بلایا مہمان آپ کو 'خوش آمدید' کہنے کے لیے بیٹھا ہو اور ایسا لگے جیسے حملہ ہی کرنے والا ہے؟

ایسا ہی کچھ آسٹریلین شہر برسبین کے ایک رہائشی کے ساتھ ہوا جس نے ایک کافی بڑے کارپٹ پائیتھان کو کموڈ کے اندر تیرتے دیکھا۔

پانی کے اندر تیرنے والے اس سانپ نے کچھ ایسی پوزیشن بنارکھی تھی جیسے چھلانگ لگا کر حملہ کردے گا۔

مزید پڑھیں : گھر میں 23 سانپوں سے لاعلم خاندان

سانپ پکڑنے والے ادارے برسبین اسنیک کیچر کے لیے کام کرنے والے اسٹیورٹ لالور کو صبح 6 بج کر 45 منٹ پر خوفزدہ رہائشی کی کال ملی جس نے درخواست کہ اس کے واش روم سے اس زہریلے جاندار کو نکالا جائے۔

اسٹیورٹ کے مطابق ' اس رہائشی نے اس لیے کال کی تاکہ ہم سانپ نکال سکیں اور وہ سکون سے واش روم کو استعمال کرسکے'۔

اس قسم کے سانپ ریاست کوئنزلینڈ میں بہت زیادہ عام ہیں مگر یہ عام نہیں کہ سانپوں کو ٹوائلٹ میں دریافت کیا جائے، ہر سیزن میں ایسے 2 یا 3 ہی واقعات ریکارڈ ہوتے ہیں۔

تو اسٹیورٹ نے دستانے پہنے اور اپنے ہاتھوں سے سانپ کو پکڑ لیا۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کا سب سے بڑا سانپ پکڑا گیا

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کا خیال ہے کہ اس طرح کے سانپ ہمیشہ سورج میں رہنا پسند کرتے ہیں مگر جب گرمی حد سے زیادہ ہو تو وہ خود کو ٹھنڈا رکھنے کے ذرائع بھی تلاش کرتے ہیں۔

اگرچہ اس نسل کے سانپ زہریلے نہیں ہوتے مگر ان کے کاٹنے پر گوشت کافی کٹ جاتا ہے اور علاج نہ ملنے پر کافی دیر تک خون بھی بہتا رہتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025