• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یہ اداکار 10 سال میں حیران کن حد تک بدلنے میں کیسے کامیاب ہوئے؟

شائع January 20, 2019 اپ ڈیٹ January 21, 2019
— فوٹو بشکریہ زاہد احمد فیس بک پیج
— فوٹو بشکریہ زاہد احمد فیس بک پیج

رواں سال کا آغاز سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ٹرینڈ 10 ائیر چیلنج سے ہوا جس میں دنیا بھر کے افراد اپنی 2009 اور 2019 کی تصاویر پوسٹ کرکے دکھا رہے ہیں کہ ان کی شخصیت میں 10 برسوں میں کیا فرق آیا۔

عام افراد ہی نہیں بلکہ معروف شخصیات بھی اس چیلنج کا حصہ بن رہی ہیں اور اپنی شخصیت میں تبدیلی کا اظہار کررہی ہیں، ان میں سے ایک معروف اداکار زاہد احمد بھی شامل ہیں۔

درحقیقت یہ وہ اداکار ہیں جو واقعی ان 10 برسوں میں مکمل طور پر خود کو بدلنے میں کامیاب ہوئے۔

مزید پڑھیں : سوشل میڈیا پر مقبول ٹرینڈ 10 ائیر چیلنج کا اصل مقصد کیا ہے؟

جسمانی طور پر خود کو حیران کن حد تک بدلنے والے زاہد احمد نے انسٹاگرام پر یہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا 'یہ امیر بمقابلہ غریب نہیں، بلکہ یہ پرعزم اور حوصلے سے محروم کے درمیان مقابلہ ہے'۔

وصال، پکار، بے شرم اور دیگر متعدد ہٹ ڈراموں میں کام کرنے والے زاہد احمد نے 2016 میں ایک فیس بک پوسٹ پر اپنی شخصیت میں تبدیلی کا راز بتایا تھا۔

اگر آپ کو وہ وائرل پوسٹ یاد نہ ہو تو یہ جان لیں کہ چند پہلے سال پہلے تک زاہد احمد جسمانی طور پر چلنے پھرنے کے قابل بھی نہیں تھے اور گنج پن کا شکار ہوچکے تھے۔

ان کی زندگی کا سفر کسی ڈرامے کی طرح ڈرامائی ہی ہے۔

زاہد احمد نے اس پوسٹ پر لکھا " جو تصویر متعدد ویب سائٹس پر گھوم رہی ہے اور لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ وہ حقیقی ہے یا نہیں، تو اس کا جواب ہے، ہاں وہ حقیقی تصویر ہے۔ بائیں جانب بھی میں ہی ہوں، مگر ہر تصویر کی طرح آپ پوری کہانی سے واقف نہیں، اپنے بالوں سے محروم سر کے حل سے لے کر زیادہ جسمانی وزن تک میں نے بہت کچھ کیا، میری کہانی یہ ہے"۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ وہ 2011 میں ایک آئی ٹی کمپنی میں چیف آپریٹنگ آفیسر تھے، اسی سال شادی ہوئی اور وہ ملائیشیاءہنی مون پر گئے، جہاں آخری روز معلوم ہوا کہ کمپنی ہی ختم ہوگئی (وہ فراڈ کمپنی تھی)۔

اس کے بعد وہ نئی نویلی بیوی کے ساتھ پاکستان اس حال میں آئے کہ ملازمت سے محروم تھے جبکہ کریڈٹ کارڈ پر بہت بھاری قرضہ لے چکے تھے، جس کے بعد ملازمت کی تلاش شروع ہوئی جبکہ ازدواجی زندگی بھی خطرے میں پڑگئی۔

2012 میں ان کا ایک حادثہ ہوا جس سے ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی، چار ماہ تک وہ ہلنے کے قابل بھی نہیں تھے اور لگ رہا تھا کہ شادی ٹوٹ جائے گی، تاہم اسی دوران انہیں اچھی آواز پر ایک ریڈیو شو ملا۔

مگر ریڈیو کے لیے کام کرنے کی کوشش میں ریڑھ کی ہڈی کو مزید نقصان پہنچا اور چلنے پھرنے سے قاصر ہونے پر ریڈیو کی ملازمت بھی ختم ہوگئی مگر خوداعتمادی باقی تھی۔

سب سے پہلے انہوں نے اسلام آباد میں جاکر پمز میں ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کا مشورہ کیا اور آپریشن کے بعد چلنے پھرنے کے قابل ہوگئے، جس کے بعد انہیں دس گنا کم معاوضے پر ملازمت ملی، جہاں کام سخت تھا، اسی دورانیے میں انہیں پی ٹی وی ہوم پر انگلش فلموں پر بات کرنے کا شو ملا، جس سے کچھ وقار بحال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : 10سالوں میں آنے والی تبدیلی کا چیلنج

2013 میں پی ٹی وی ورلڈ کے لانچ کرنے کے لیے ان کی خدمات حاصل کی گئیں مگر پی پی پی حکومت ختم ہونے کے بعد پی ٹی وی کے سربراہ فارغ ہوگئے، جس کے بعد انور مقصود کے ساتھ کرنے والی ٹیم نے ان سے ایک تھیٹر ڈرامے کے لیے رابطہ کیا۔

ایک سال تک اس ڈرامے میں کام کیا، جس دوران اڑ جانے والے بالوں کا مسئلہ حل کیا جبکہ 22 کلو وزن بھی کم کیا۔

2014 میں مگر تھیٹر پلے کے پروڈیوسر کی جانب سے ہر ایک کے پیسے دبانے پر اسے چھوڑ دیا، جس کے بعد نہ گھر تھا نہ پیسے، اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ کراچی کی سڑکوں پر تھے۔

اسی سال ہم ٹی وی سے انہیں آڈیشن کے لیے کال آئی اور وہ 'محرم' کے لیے منتخب ہوگئے۔

زاہد احمد نے اپنی پوسٹ کا اختتام ان الفاظ پر کیا " اگر یہ کہانی آپ کے اندر عزم نہیں جگاتی، تو مجھے نہیں معلوم کہ کیا کرنا ہوگا، میں زاہد احمد ہوں، میرے اندر جذبہ ہے اور میں مستقبل ہوں"۔

تبصرے (2) بند ہیں

white noise Jan 21, 2019 05:32am
I hope everyone knows this is a facial recognition exercise by the tech world and you just provided them the data !!!
Majid Ali Jan 21, 2019 09:36am
Zahid's old and new picture no comparison old picture is blur mot probably taken with cell phone camera ... new picture taken with better camera with retouching done with photoshop ...

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024