• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

لیبیا: مسلح گروہوں میں جھڑپیں، صحافی جاں بحق

شائع January 20, 2019
محمد بن خلیفہ نے متعدد مقابلوں اور نمائش میں حصہ لیا اور مختلف انعامات اپنے نام کیے — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
محمد بن خلیفہ نے متعدد مقابلوں اور نمائش میں حصہ لیا اور مختلف انعامات اپنے نام کیے — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

لیبیا کے علاقے شمالی طرابلس میں جھڑپوں کے دوران شیل لگنے سے ملک کے نامور صحافی محمد بن خلیفہ جاں بحق ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آزاد صحافی حمزہ ترکیہ کا کہنا تھا کہ شمالی طرابلس کے علاقے قیصر بن غاشر میں محمد بن خلیفہ پیڑولنگ کرنے والی مسلح ملیشیا کے ساتھ تھے کہ جھڑپ میں جاں بحق ہوگئے۔

واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والے فوٹو گرافر خود بھی آزاد صحافی تھے جو ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے علاوہ متعدد اداروں کے لیے کام کررہے تھے۔

محمد بن خلیفہ کی ہلاکت پر لیبیا کی صحافی برادری نے تعزیت کا اظہار کیا، جہاں وہ ایک نامور فوٹو گرافر کے طور پر جانے جاتے تھے۔

لیبیا کی وزارت صحت کے مطابق رواں ہفتے مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں میں 13 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ لیبیا کے طویل حکمران معمر قذافی کے خلاف بغاوت اور اس دوران ان کی ہلاک کے بعد 2011 سے ملک میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت اور مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک اور آزاد صحافی عبداللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد بن خلیفہ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں بتایا کہ مقتول نے متعدد بین الاقوامی نمائشوں اور مقابلوں میں حصہ لیا اور انعامات اپنے نام کیے۔

ان کے علاوہ سعد عابدین نامی ایک اور صحافی نے محمد بن خلیفہ کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ لیبیا میں مسلح گروہوں کی جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024