بے بی وائپس خریدتے وقت ان اہم باتوں کا خاص خیال رکھیں
بچوں سے متعلق دیگر مصنوعات کی طرح ہی مارکیٹ میں مختلف اقسام کے بے بی وائپس بھی دستیاب ہیں۔ جدید دور میں وائپس بچوں کے لیے دیگر چیزوں کی طرح کافی اہمیت اختیار کرچکے ہیں کہ اب ان کا استعمال بچوں کے چہرے سے لے کر گندگی صاف کرنے تک کیا جاتا ہے۔
آپبے بی وائپس ٹریول پیک، خوشبودار، ایلو ویرا، ری فل ایبل، ون ٹائم کنٹینر جیسی ورائٹی میں مقامی بازار سے خرید سکتے ہیں۔
وائپس خریدتے وقت بھی اسی اصول کو مدنظر رکھیے جو آپ ڈائپرز خریدتے ہوئے اپنے ذہن میں رکھتے ہیں مگر اس کے ساتھ چند دیگر باتوں کا بھی خاص خیال رکھیں، جنہیں مندرجہ ذیل پیش کیا جا رہا ہے۔
پیکجنگ
جب آپ کے گھر نیا مہمان آتا ہے تو آپ کو اگلے چند سالوں تک وائپس کی ضرورت پڑتی ہے۔ اگر آپ نئے والدین بنے ہیں تو پھر ظاہر ہے کہ آپ آسانی سے دستیاب ٹریول سائز پیک خریدیں گے جو ٹھیک عمل ہے۔ لیکن چونکہ آپ کو وائپس کی ایک بڑی تعداد درکار ہوگی اس لیے دوبارہ استعمال کے قابل پلاسٹک کنٹینرز خریدیں۔ ساتھ ہی ری فل پیکس خرید کر کنٹینر میں رکھ لیجیے، یوں آپ اضافی خرچ سے بچ سکتے ہیں۔
وائپس کو فلش مت کریں
ڈائپرز اور وائپس کو کبھی بھی فلش مت کریں، کیونکہ فلش سے یہ پائپ لائن میں پھنس کر اسے جام کرسکتے ہیں۔ یہ کام صرف اسی صورت کیا جاسکتا ہے جب وائپس کے پیکٹ پر لکھا ہو کہ انہیں فلش کیا جاسکتا ہے، تاہم اس قسم کے بے بی وائپس مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب نہیں ہیں۔
وائپس کا بار بار استعمال
شاید آپ ہماری بات پر یقین نہ کریں لیکن یہ سچ ہے کہ آپ کو ہر بار ڈائپر کی تبدیلی کے وقت بے بی وائپس استعمال کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کیونکہ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ پیشاب سے جلد متاثر ہوتی ہو اور اب تو مارکیٹ میں ایسے ڈائپرز بھی دستیاب ہیں جو پیشاب کو جلد تک پہنچنے سے پہلے ہی جذب کرلیتے ہیں۔ اس کے ساتھ، گیلا ٹشو پیپر، گیلا کپڑا یا ٹب میں لمحہ بھر کی صفائی بھی وائپس کا بہتر متبادل ہوسکتے ہیں۔
مشورہ
خوشبو سے پاک بے بی وائپس کا انتخاب کیجیے کیونکہ کئی بچوں کو وائپس کی خوشبو پسند نہیں آتی اور انہیں پریشان بھی کرسکتی ہے۔ ویسے بھی زیادہ خوشبو کا مطلب ہے کہ زیادہ کیمیکلز لہٰذا خوشبو سے پاک بے بی وائپس کا انتخاب کریں۔