• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے دورے میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

شائع January 20, 2019
محمد حفیظ نے ناقابل شکست 71 رنز بنائے—فوٹو:اے ایف پی
محمد حفیظ نے ناقابل شکست 71 رنز بنائے—فوٹو:اے ایف پی
عثمان شنواری کو محمد عامر کی جگہ قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے— فوٹو: اے ایف پی
عثمان شنواری کو محمد عامر کی جگہ قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے دورے کی پہلی جیت کے ساتھ سیریز میں بھی برتری حاصل کرلی۔

پورٹ الزبتھ میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیو پلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ کے دونوں اوپنرز نے 82 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، شاداب خان نے 45 رنز بنانے والے ہینڈرکس کو آوؐٹ کرکے پہلی وکٹ حاصل کی۔

تجربہ کار بلے باز ہاشم آملہ نے دوسری وکٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے وین در دوسن کے ساتھ شاندار شراکت قائم کرتے ہوئے اسکور کو 237 رنز تک پہنچادیا۔

وین در دوسن صرف 7 رنز کے فرق سے ڈیبو سنچری کرنے میں ناکام رہے تاہم ٹیم میں اپنا انتخاب درست ثابت کردکھایا۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں محتاط بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹوں پر 266 رنز بنائے۔

ہاشم آملہ نے آؤٹ ہوئے بغیر 108 رنز بنائے اور ملر 16 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں فخرزمان اور امام الحق نے پہلی وکٹ میں 45 رنز کی شراکت کرکے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی، فخر زمان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بابراعظم نے 49 رنز کی اننگز میں امام الحق کے ساتھ ٹیم کے اسکور کو 137 رنز تک پہنچایا تاہم اپنی ایک رن کے فرق سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کر سکے۔

امام الحق نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب لایا اور جب مجموعی اسکور 185 رنز پر پہنچا تھا تو آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 86 رنز بنائے۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کو جیت سے ہم کنار کیا جبکہ شعیب ملک اور کپتان سرفراز احمد بالترتیب 12 اور محض ایک رن کا اضافہ کرکے چلے گئے لیکن شاداب خان نے محمد حفیظ کا بھرپور ساتھ دیا اور آخر تک کھڑے رہے۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور 5 وکٹوں کی فتح نصیب ہوئی۔

محمد حفیظ 71 اور شاداب خان 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

قبل ازیں جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز اہمیت کی حامل ہے اور ہم ٹیسٹ سیریز کی کارکردگی دہرانے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرتے ہوئے سیریز 0-3 سے اپنے نام کی تھی۔

دوسری جانب پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے بعد کارکردگی بہتر بنائیں گے اور ایک مرتبہ پھر باؤلرز سے اچھی کارکردگی کی امید ہے۔

میچ کے لیے جنوبی افریقہ نے دو کھلاڑیوں ڈوان اولیویئر اور وین در دوسن کو ڈیبیو کرایا ہے جبکہ پاکستان نے محمد عامر کو آرام کا موقع فراہم کیا ہے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: سرفراز احمد(کپتان)، امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور عثمان شنواری۔

جنوبی افریقہ: فاف ڈیو پلیسی(کپتان)، ہاشم آملا، ریزا ہینڈرکس، ریسی وین در دوسن، ڈیوڈ ملر، ایندائل فلکوایو، ہنری کلاسن، کگیسو ربادا، ڈیوین پریٹوریس، عمران طاہر اور دوان اولیویئر

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024