• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ڈونلڈ ٹرمپ پر وکیل کو کانگریس سے جھوٹ بولنے کی ہدایات دینے کا الزام

شائع January 19, 2019
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ماتحت کو مبینہ طور پر کانگریس سے جھوٹ بولنے کا کہا—فائل فوٹو
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ماتحت کو مبینہ طور پر کانگریس سے جھوٹ بولنے کا کہا—فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کے 2 اہم ڈیموکریٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے ذاتی وکیل مائیکل کوہین کے ساتھ طے ہونے والے معاملات کی تحقیقات کے عزم کا اظہار کردیا۔

واضح رہے کہ دونوں ڈیموکریٹس کی جانب سے یہ عزم کا اظہار اس میڈیا رپورٹ کے بعد کیا گیا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ طور پر مائیکل کوہین کو ہدایت کی کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کانگریس میں جھوٹ بولیں۔

ڈان اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق بزفیڈ نیوز ویب سائٹ نے اس معاملے کی تحقیقات میں شامل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دو عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وکیل نے ٹرمپ کی 2016 کی صدارتی مہم کے دوران روس میں ٹرمپ ٹاور تعمیر کرنے کی کوششیں جاری رکھنے کے منصوبے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: امریکی شٹ ڈاؤن: ٹرمپ نے 'ورلڈ اکنامک فورم' میں وفد کی شرکت منسوخ کردی

بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابات میں کامیابی کے بعد انہوں نے مائیکل کوہین کو ذاتی طور پر ہدایت کی کہ وہ اپنی کوششوں کے بارے میں امریکی قانون سازوں سے جھوٹ بولیں۔

اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی گیولیانی نے واشنگٹن پوسٹ سے رپورٹ کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ ’اگر آپ مائیکل کوہین پر یقین رکھتے ہیں تو میں آپ کو بروکلن برج پر بہت اچھی ڈیل دے سکتا ہوں‘۔

دوسری جانب اٹارنی لینی ڈیوس کے مشیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور مائیکل کوہن نے رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا، تاہم جب اس معاملے پر مائیکل کوہن کے وکیل گائے پیٹریلو نے بھی فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

بزفیڈ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین ایڈم شف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ ہماری کمیٹی کے سامنے امریکی صدر کے الزمات کی جھوٹی گواہی تحقیقات کو محدود کرنے اور روس کے ساتھ اپنے تجارتی معاملات کو چھپانے کی کوشش ہوسکتی ہے اور یہ بہت سنگین معاملہ ہے‘۔

اس حوالے سے ہاؤس جوڈیشری کمیٹی کے سربراہ اور نمائندے جیرلڈ نیڈلر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر یہ سچ ہے تو اسے معلوم کرنے کے لیے جو ضروری ہوگا ہم کریں گے‘ جبکہ ہاؤس کمیٹی بھی تحقیقات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ صدر مزاحمت کے ایک طویل پیٹرن میں مصروف ہیں اور اپنے ماتحت کو کانگریس کے سامنے جھوٹ بولنے کی ہدایت کرنا ایک جرم ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا امریکی پابندیوں کے جواب میں کارروائی پر غور

ادھر روڈی گیولیانی نے الزام لگایا کہ مائیکل کوہین اپنی سزا کم کرنے کے لیے جھوٹ بول رہے ہیں اور وہ ان کے لیے اپنے آپ کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر کے ذاتی وکیل مائیکل کوہین کو دسمبر میں 3 سال کی سزا دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ حلف کے تحت کیس کو جھوٹ بولنے کی ہدایت کرنا یا حوصلہ افزائی کرنا ایک جرم ہے اور یہ جھوٹی گواہی کے طور پر جانا جاتا ہے، تاہم امریکی محکمہ انصاف نے ماضی میں یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ اگر اس طرح کے الزامات سچ ہوجاتے ہیں تو دفتر میں موجود امریکی صدر پر فرد جرم عائد نہیں کیا جاسکتا بلکہ کانگرین میں مواخذے کی کارروائی ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024