• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوانوں سے متعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ

شائع January 18, 2019

اسلام آباد: اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان نے نوجوانوں سے متعلق اہم اقدام کا اعلان کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوانوں سے متعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر ان کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اقوام متحدہ کے پاکستان میں اعلی حکام اور محکمہ شماریات کے افسران نے شرکت کی۔

دوران اجلاس نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس پروگرام فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور عثمان ڈار نے "کامیاب نوجوان" کے نام سے منصوبے کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں: عثمان ڈار وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین مقرر

اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ پہلی مرتبہ ملک بھر کے نوجوانوں سے متعلق اعدادو شمار اکٹھے کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کے آغاز کے لیے محکمہ شماریات کی خدمات لے لی گئی ہیں، ملک بھر میں اضلاع اور تحصیل کی سطح پر سروے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت یا روزگار؟ نوجوانوں کی ترجیحات کا تعین کریں گے، کس صوبے میں نوجوانوں کو کونسے مسائل ہیں، حکومت اس حوالے سے بھی معلومات اکٹھا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے قومی نصاب کونسل بنانے کی ہدایت کردی

عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سروے کے دوران ہر نوجوان کی ذاتی رائے لے گی اور سروے رپورٹ آتے ہی نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024