• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کا کردار مثبت رہےگا، تہمینہ جنجوعہ

شائع January 17, 2019
اسلام آباد میں تہمینہ جنجوعہ سے امریکی وفد نے ملاقات کی — فوٹو: ڈان نیوز
اسلام آباد میں تہمینہ جنجوعہ سے امریکی وفد نے ملاقات کی — فوٹو: ڈان نیوز

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے زور دیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کا کردار مثبت رہے گا۔

اسلام آباد میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد سے ملاقات میں انہوں نے مزید کہا کہ ’افغان امن مذاکراتی عمل میں بیشترفت مشترکہ ذمہ داری پر مبنی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی امریکا اور افغان طالبان کے مابین ملاقات کروانے کیلئے سرتوڑ کوششیں

اس حوالے سے بتایا گیا کہ زلمے خلیل نے افغان مفاہمتی عمل میں حالیہ پیش رفت سے متعلق سیکریٹری خارجہ سے اعلیٰ سطحی مذاکرات کیے۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ زلمے خلیل زاد کے ہمراہ معاونت کے لیے امریکی محکمہ دفاع اور اسٹیٹ اینڈ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نمائندے شامل تھے جبکہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کو وزارت خارجہ امور اور دفاع کے سینئر حکام کی معاونت حاصل رہی۔

اس موقعے پر زلمے خلیل زاد نے پاکستان کو خطے میں رونما ہونے والی حالیہ پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا۔

مزیدپڑھیں: امریکی نمائندہ خصوصی 2 روزہ تاخیر سے پاکستان پہنچ گئے

انہوں نے گزشتہ ماہ ابوظہبی میں امریکا اور افغان طالبان کے مابین براہ راست مذاکرات میں معاونت پیش کرنے پر پاکستان کی کوششوں پر اظہار تشکر کیا۔

خیال رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان متوقع تاریخ سے 2 روز بعد دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ ’پاکستان بھی افغانستان کی پیچیدہ صورتحال کا افغان قیادت میں حل چاہتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: افغان مفاہمتی عمل کیلئے زلمے خلیل زاد 4 ممالک کے دورے پر روانہ

خیال رہے کہ امریکی خصوصی نمائندے افغان تنازع کے سیاسی حل کے لیے بہت فعال کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں وہ افغانستان سمیت پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کی قیادت سے متعدد ملاقات کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے افغان طالبان کے ساتھ بھی مذاکرات کے 3 دور کیے ہیں تاکہ وہ اس معاہدے تک پہنچ سکیں جہاں امریکا اپنی فوج کو واپس بلا سکے اور 17 سالہ طویل جنگ کا خاتمہ ہوسکے۔

آرمی چیف کی امریکی وفد سے ملاقات

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وفد سے ملاقات میں زور دیا کہ افغانستان میں امن وامان پاکستان کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے یقین دلایا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد اور ریزولوٹ سپورٹ مشین کے کمانڈر جنرل آسٹن سکاٹ میلرکی قیادت میں امریکی وفد نے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا، افغان طالبان مذاکرات پر مایوسی کے بادل منڈلانے لگے

ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی صورتحال ،افغان امن اور مفاہمتی عمل کے امور زیر غور آئے۔

اس موقعے پر امریکی صدر کی معاون خصوصی لیزا کرٹس، سینئر ڈائریکٹر برائے ساﺅتھ اینڈ سینٹرل ایشیاءاور پاکستان میں ناظم المور بھی موجود تھے ۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024