• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مہوش حیات کی ویب سیریز سامنے آگئی

شائع January 17, 2019
ویب سیریز کو 21 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
ویب سیریز کو 21 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات یوں تو ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے لاکھوں شائقین کے دلوں میں اپنا مقام بنا چکی ہیں۔

تاہم جلد ہی وہ آنے والی ویب سیریز میں ایک گلوکارہ کے طور پر جلوے بکھیر کے مداحوں کو مزید محظوظ کرنے والی ہیں۔

مہوش حیات کی آنے والی اور پہلی ویب سیریز ’عنایا‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں انہیں ایک ابھرتی ہوئی گلوکارہ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

اگرچہ ٹریلر سے پوری ویب سیریز کا اندازہ لگانا مشکل ہے، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ ویب سیریز میں مہوش حیات کالج کی طالبہ سے ایک گلوکارہ بنتی نظر آئیں گی۔

ٹریلر میں مہوش حیات کو کالج کی طالبہ کے طور پر دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ
ٹریلر میں مہوش حیات کو کالج کی طالبہ کے طور پر دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

ٹریلر میں مہوش حیات کو جہاں کالج کی زندگی میں دکھایا گیا ہے، وہیں انہیں کالج کے میوزیکل گروپ کے ساتھ بھی ہاتھ ملاتے ہوئے اور پھر ان کے ساتھ میوزیکل بینڈ کو کامیاب بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ساتھ ہی مہوش حیات کو میوزیکل بینڈ کے ایک رکن کے ساتھ محبت میں مبتلا بھی دکھایا گیا ہے۔

کالج سے ہی مہوش حیات کو گلوکاری میں انٹری مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ
کالج سے ہی مہوش حیات کو گلوکاری میں انٹری مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ مہوش حیات کے علاوہ ایک اور خاتون گلوکارہ بھی ہوتی ہیں، جو ان کی گروپ میں موجودگی پر اعتراض کرتی ہیں، تاہم گروپ کے دیگر ارکان ان کے خدشات سے سہمت نظر نہیں آتے۔

ہدایت کار وجاہت رؤف کی اس میوزیکل رومانٹک ویب سیریز کو رواں ماہ 21 جنوری کو آن لائن اسٹریمنگ ویب سائیٹ ایروز ناؤ پر ریلیز کیا جائے گا۔

ویب سیریز کی دیگر کاسٹ میں گل رعنا، رباب ہاشم، اسد صدیقی اور شان بیگ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024