• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

یورپ کی خطرناک طاقتوں سے لڑتا ’اسپائیڈر مین‘

شائع January 17, 2019
فلم کو رواں برس جولائی میں ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
فلم کو رواں برس جولائی میں ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

برائی اور برے منصوبے بنانے والی طاقتوں اور افراد سے ’اسپائیڈر مین‘ کی لڑائی کوئی نئی بات نہیں، تاہم جلد ہی شائقین مکڑی کی طرح بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھنے والے اپنے پسندیدہ کردار کو یورپ کی خطرناک طاقتوں سے لڑتے دیکھیں گے۔

جی ہاں، سونی پکچرز اور کامک کرداروں پر فلمیں بنانے والی امریکی کمپنی مارول اسٹوڈیوز کی آنے والی فلم ’اسپائیڈر مین: فار فرام ہوم‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں انہیں ایک نئے خطے میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

’اسپائیڈر مین: فار فرام ہوم‘ مارول اسٹوڈیو کی 23 ویں فلم اور 2017 میں ریلیز ہونے والی ’اسپائیڈر مین: ہوم کمنگ‘ کا سیکوئل ہے۔

اگرچہ اسپائیڈر مین کے کردار پر پہلے بھی فلمیں بنائی جا چکی ہیں اور اس کردار کو کیپٹن امریکا اور اوینجر انفٹی وار سمیت دیگر فلموں میں بھی دکھایا جا چکا ہے۔

ٹریلر میں اسپائیڈر مین کو خطرناک جنگجوؤں سے لڑتے دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ
ٹریلر میں اسپائیڈر مین کو خطرناک جنگجوؤں سے لڑتے دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

تاہم اب اس فلم سیریز کی تیسری کڑی یعنی ’اسپائیڈر مین: ہوم کمنگ‘ کے سیکوئل کو جاری کیا گیا جائے گا، جس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

اسپائیڈر مین: فار فرام ہوم کو اگرچہ 2016 میں بنانے کا اعلان کردیا گیا تھا، تاہم اب اس کے ٹریلر کو جاری کردیا گیا۔

مختصر دورانیے کے ٹریلر میں اسپائیڈر مین یعنی ٹام ہولانڈ کو جہاں ایک عام نوجوان کی زندگی گزارتے ہوئے دکھایا گیا ہے، وہیں ان کی خصوصی صلاحیتوں کو بری طاقتوں کے خلاف استعمال میں لاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

اسپائیڈر مین: فار فرام ہوم کی کہانی بھی دیگر فلموں کی طرح ٹام ہولانڈ کے گرد ہی گھومتی ہے، تاہم اس بار وہ امریکا یا دوسرے خطے کے بجائے یورپ میں خطرناک طاقتوں کا مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔

فلم میں زنڈایا نے اسپائیڈر مین کی کلاس فیلو کا کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ
فلم میں زنڈایا نے اسپائیڈر مین کی کلاس فیلو کا کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ

فلم میں ٹام ہولانڈ چھٹیاں گزارنے یورپ پہنچتا ہے تو انہیں ایک خاص مہم کے لیے بھرتی کیا جاتا ہے، جس کے بعد وہ خطرناک طاقتوں کا مقابلہ کرتے نظر آتے ہیں۔

ہدایت کار جون واٹس کی اس فلم کو کیون فیگی اور ایمل پاسکل نے دی ہیں، جب کہ اس کی کہانی کرس میکینا اور ایرک سومرس نے لکھی ہے۔

اس فلم میں ٹام ہولانڈ کے علاوہ سموئل ایل جیکسن، زنڈایا اور کوبی سملڈرس سمیت دیگر اداکار ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے۔

اس فلم کو رواں برس جولائی میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024