• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں

شائع January 17, 2019 اپ ڈیٹ January 22, 2019
لیجنڈ امریکی باکسر امریکی شہر لوئی ویل میں پیدا ہوئے تھے—فائل فوٹو
لیجنڈ امریکی باکسر امریکی شہر لوئی ویل میں پیدا ہوئے تھے—فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ امریکی باکسر محمد علی کا 77 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے اور وہ آج بھی اپنے مداحوں کی یادوں میں زندہ ہیں۔

17 جنوری 1942 کو امریکی شہر لوئی ویل میں مسیحی خاندان میں پیدا ہونے والے محمد علی کا نام کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر (Cassius Marcellus Clay, Jr) تھا، تاہم انہوں نے 1964 میں اسلام قبول کیا، جس کے بعد انہوں نے اپنا نام محمد علی رکھ لیا تھا۔

مزید پڑھیں: باکسنگ لیجنڈ محمد علی انتقال کرگئے

محمد علی نے 12سال کی عمر میں باکسنگ کا آغاز کیا اور 19 اکتوبر 1960 کو لوئی ویل میں انہوں نے اپنے کیریئر کا پہلا پروفیشنل مقابلہ جیتا۔

جس کے بعد ان کی کامیابیوں کا ناختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا اور 1960 میں ہی روم المپکس میں محمد علی کی کامیابی نے انہیں ایک عظیم باکسر بنا دیا۔

تاہم محمد علی کونسل پرستی کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود محمد علی نے اپنا کیریئر جاری رکھا اور بڑے بڑے باکسر کو رنگ میں چاروں شانے چت کردیا۔

باکسر محمد علی نے اپنے کیریئر میں 61 مقابلے لڑے جس میں انہوں نے 56 میں کامیابی حاصل کی جبکہ صرف 5 مقابلوں میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ایئرپورٹ کا نام لیجنڈ باکسر محمد علی سے منسوب کرنے کا فیصلہ

اپنے مجموعی مقابلوں میں سے 37 مقابلوں میں انہوں نے اپنے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔

20 صدی کے عظیم باکسر محمد علی کو 1984 میں پارکنسنز نامی بیماری کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہوں نے باکسنگ کو خیرباد کہہ دیا اور اور 2016 میں 3 جون کو وہ اسی بیماری سے لڑتے ہوئے انتقال کرگئے۔

تاہم آج بھی عظیم باکسر کے مداح انہیں یاد کرتے ہیں اور ان کے یوم پیدائش پر ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024