• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

امریکی ایئرپورٹ کا نام معروف باکسر محمد علی سے منسوب کرنے کا فیصلہ

شائع January 17, 2019
محمد علی نے انسانیت اور ایتھلیٹکزم کی میراث چھوڑی ہے—فائل فوٹو
محمد علی نے انسانیت اور ایتھلیٹکزم کی میراث چھوڑی ہے—فائل فوٹو

امریکی ریاست کنٹیکی کے شہر لوئی ویل کے ایئرپورٹ کا نام لیجنڈ باکسر محمد علی سے منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایک سال سے زائد عرصے تک مطالعے کے بعد ورکنگ گروپ کی جانب سے اس تجویز پر ووٹنگ کی گئی، جس کے بعد شہر کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ ایئرپورٹ کا نام لوئی ویل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بجائے لوئی ویل محمد علی انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 'باکسر محمد علی کے بیٹے سے ایئرپورٹ پر تفتیش'

خیال رہے کہ لوئی ویل ایئرپورٹ کا نام محمد علی کے منسوب کرنے کا فیصلہ 17 جنوری کو ان کے 77 ویں یوم پیدائش سے ایک روز قبل کیا گیا۔

اس حوالے سے ایئرپورٹ اتھارٹی بورڈ کے چیئرمین جم ویلچ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام دنیا کو بتائے گا کہ ہم اپنے ’عظیم‘ فرد پر کتنا فخر کرتے ہیں کہ نہ صرف ہمارے شہر بلکہ ہمارے عظیم ایئرپورٹ سے انہیں منسلک کر رہے ہیں۔

دوسری جانب لیجنڈ باکسر محمد علی کی اہلیہ لونی علی نے نام کی تبدیلی کے لیے حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ ’میں خوش ہوں کہ دنیا بھر سے لوئی ویل آنے والے لوگوں کو محمد علی سے جوڑنے کا ایک اور موقع ملے گا، ان کی کھلی اور جامع شخصیت کی یاد دلائے گا جو اس شہر کی عکاس ہے‘۔

اگرچہ ایئرپورٹ کا نام تبدیل کیا جائے گا لیکن ایئرپورٹ کے 3 حروف انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن لوکیشن آئڈینٹی فائر، ایس ڈی اے، تبدیل نہیں ہوگا۔

ادھر لوئی ویل کے میئر گریگ فشر نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’محمد علی نے انسانیت اور ایتھلیٹکزم کی میراث چھوڑی ہے جس نے اربوں لوگوں کو متاثر کیا‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہمارے لیے یہ اہم ہے کہ بطور شہر چیمپئن کی میراث کو مزید بڑھائیں اور ایئرپورٹ کے نام کی تبدیلی اس کا بہترین اقدام ہے‘۔

واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ امریکی باکسر محمد علی امریکی ریاست کنٹکی کے شہر لوئی ویل سے ہی تعلق رکھتے تھے اور اسی وجہ سے ان کے آبائی شہر کے ایئرپورٹ کو ان سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: باکسنگ لیجنڈ محمد علی انتقال کرگئے

17 جنوری 1942 کو پیدا ہونے والے محمد علی کا نام کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر جونیئر (Cassius Marcellus Clay, Jr) تھا، تاہم انہوں نے 1964 میں اسلام قبول کیا، جس کے بعد انہوں نے اپنا نام محمد علی رکھ لیا تھا اور اپنے کیریئر کا آغاز باکسنگ سے کیا اور عالمی شہرت حاصل کی۔

20 صدی کے عظیم باکسر محمد علی نے 1984 میں پارکنسنز بیماری کی تشخیص کے بعد باکسنگ خو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2016 میں 3 جون کو وہ اسی بیماری سے لڑتے ہوئے انتقال کرگئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024