• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

گورنر سندھ کا اسلام آباد موٹروے پر تیز رفتاری کے باعث چالان

شائع January 16, 2019
گورنر سندھ نے موقع پر ہی اپنا چالان جمع کرایا — فائل فوٹو
گورنر سندھ نے موقع پر ہی اپنا چالان جمع کرایا — فائل فوٹو

گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کا موٹروے پر تیز رفتاری کے باعث چالان کر دیا گیا۔

موٹروے پر کلر کہار کے قریب گورنر سندھ اپنی بلیک پراڈو پر 136 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہے تھے۔

اس دوران پیٹرولنگ افسر عدنان منیر نے مقررہ رفتار سے تیز گاڑی چلانے کے باعث عمران اسمٰعیل کا چالان کر دیا۔

گورنر سندھ نے موقع پر ہی اپنا چالان جمع کرایا اور موٹروے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور اراکین اسمبلیوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث چالان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ستمبر 2017 میں اس وقت کے اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق کا لاہور ۔ اسلام آباد موٹروے پر مقررہ رفتار سے تیز گاڑی چلانے کے باعث چالان کیا تھا۔

تیز رفتاری پر موٹروے پولیس نے ایاز صادق کا ایک ہزار 250 روپے کا چالان کیا تھا۔

دسمبر 2016 میں پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان تھمایا گیا تھا۔

عبیداللہ مایار ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کر رہے تھے، جس پر انہیں چالان کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Talha Jan 16, 2019 09:30pm
Very Good.........

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024