• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گلوکارہ ریانا نے اپنے والد پر مقدمہ کردیا

شائع January 16, 2019
گلوکارہ نے والد کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھی پر بھی مقدمہ کیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
گلوکارہ نے والد کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھی پر بھی مقدمہ کیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

شمالی امریکی کیریبین ملک بارباڈوس سے تعلق رکھنے والی معروف پاپ گلوکارہ ریانا نے اپنے والد کے خلاف ان کے برانڈ کے نام کو اپنے کاروبار میں استعمال کرنے پر مقدمہ دائر کردیا۔

لاس اینجلس کی عدالت میں دائر کردہ اپنی شکایت میں ریانا جن کا پورا نام رابِن ریانا فینٹی ہے نے اپنے والد رونلڈ فینٹی پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے پارٹنر کے ساتھ مل کر ان کے ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کی جبکہ ایسا پیش کرنے کی کوشش کی کہ ان کا کاروبار فینٹی انٹرٹینمنٹ گلوکارہ سے منسلک ہے۔

مزید پڑھیں: گلوکارہ ریانا باربارڈوس حکومت کی جانب سے سفیر مقرر

30 سالہ ریانا نے کہا کہ وہ اس نام کو سال 2012 سے اپنے میک اپ اور دیگر کاروبار کے لیے استعمال کررہی ہیں۔

فینٹی انٹرٹینمنٹ ایک ٹیلنٹ اور پروڈکشن کمپنی ہے، جسے 2017 میں رونلڈ اور ان کے ساتھی نے قائم کیا۔

عدالت میں دائر اپنی درخواست میں ریانا نے مطالبہ کیا کہ ان کے والد رونلڈ فینٹی اس برانڈ کے نام کو فوری استعمال کرنا بند کریں جبکہ ہونے والے نقصان کی بھرپائی بھی دیں۔

تاہم فینٹی انٹرٹینمنٹ کمپنی نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Talha Jan 16, 2019 03:45pm
Aur hammein bataya jata hai keh yeh log ideal hain........

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024