• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’نیب کو آصف زرداری اور فریال تالپور کو فوری گرفتار کرنا چاہیے‘

شائع January 15, 2019
سندھ سےاومنی گروپ کی بادشاہت لےکرعوام کوواپس دی،فواد چوہدری  — فوٹو : ڈان نیوز
سندھ سےاومنی گروپ کی بادشاہت لےکرعوام کوواپس دی،فواد چوہدری — فوٹو : ڈان نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیب کو جعلی اکاؤنٹس کیس کے اہم کرداروں آصف زرداری، فریال تالپور اور مراد علی شاہ کو فوری طور پر گرفتار کرکے تفتیش کو آگے بڑھانا چاہیے۔

فوادچوہدری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے نیب کو جعلی اکاؤنٹس کیس سےمتعلق تفتیش کو مکمل کرنے کے لیے 2 ماہ دیے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں سامنے آیا کہ 32 جعلی اکاؤنٹس میں پیسے ڈالے گئے جن سے بلاول ہاؤس کے مکین مستفید ہورہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کی میں سمجھتا ہوں کہ اس سلسلےمیں نیب کی کارروائی سست روی کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ نے استعفیٰ نہ دیا تو ہم خود عملی اقدامات کریں گے، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کی جو بادشاہت چل رہی تھی وہ ختم ہوچکی ہے, اس لیے تمام جماعتوں سے وابستہ افراد کو اپنی روش بدلنے کی ضرورت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ میں اومنی گروپ کی بادشاہت چل رہی تھی، سندھ سے اومنی گروپ کی بادشاہت لے کر عوام کو واپس دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ میں کہیں بھی ترقی نظر نہیں آتی، سندھ میں ترقیاتی بجٹ کے تحت 2 ہزار ارب روپے خرچ کیے گئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میرے کراچی آنے پر اپوزیشن پریشان ہوجاتی ہے، کراچی میرا شہر ہے ہزار بار آؤں گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک سوال کےجواب میں کہا کہ ایم کیوایم، جی ڈی اےسمیت تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور حکومت سے نکلنے کا نہیں سوچ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’بہتر ہوگا پی پی پی اور ن لیگ اپنا لیا ہوا قرضہ خود واپس کردیں‘

انہوں نے کہا کہ جب سندھ حکومت سے پوچھیں کہ آپ کے پاس پیسے کہاں سے آئے تو جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب کو جرم میں ملوث ہر شخص کو گرفتار کرنا چاہیے، ہماری طرف سے اداروں پر کوئی قدغن نہیں ہے، ادارے مکمل آزاد اور اپنا کام کررہے ہیں۔

اپوزیشن اجلاس سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹھگس آف پاکستان تو چل ہی رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کے الائنس کا نام فار ریسٹوریشن فار کرپشن رکھ دینا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس تھا جو نیب کے لیے اچھا موقع تھا کہ سب وہیں تھے انہیں گرفتار کرلیتے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024