• KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am

’پی آئی اے کو بحال کرنے کے بجائے نئے ایئر لائن کا قیام زیادہ آسان‘

شائع January 15, 2019
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

فیصل آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے چیئرمین ایئر مارشل ارشد محمود ملک کا کہنا ہے کہ قومی پرواز کی بحالی کے لیے کم مدتی اور طویل المدتی منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئی ایئر لائن بنانے کے مقابلے میں پرانی کو بحال کرنا مشکل ترین کام ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کو ماہانہ 2 ارب روپے کے آپریشنل خسارے کا سامنا

چیئرمین کا کہنا تھا کہ نقصان دینے والے 7 راستوں سے نجات حاصل کرنا ان کی پہلی ترجیح تھی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 15 فروری کو فیصل آباد سے جدہ ڈائریکٹ پرواز متعارف کرائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے 2 مختلف ٹیمیں فیصل آباد میں رن وے کو بڑھانے اور لوکل کارگو کی سہولت تیار کرنے کے لیے جائزہ لینے پہنچیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: حویلیاں حادثہ: تحقیقاتی رپورٹ میں پی آئی اے، سی اے اے کی غفلت کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں 18 ہزار افراد کام کر رہے ہیں جو بین الاقوامی معیار کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدر سید ضیا علم دار حسین اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر میاں ادریس نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا۔


یہ خبر ڈان اخبار میں 15 جنوری 2019 کو شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024