• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ملتان سلطانز کا نیا 'لوگو' متعارف کرا دیا گیا

شائع January 15, 2019
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کا لوگو—
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کا لوگو—

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز 'ملتان سلطانز' کے نئے مالکان نے اپنی ٹیم کے نئے لوگو اور سلوگن کو متعارف کرا دیا ہے۔

پی ایس ایل فرنچائز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خصوصی ویڈیو پوسٹ کر کے اپنی ٹیم کے نئے لوگو کا اعلان کیا۔

ملتان سلطانز کا نیا لوگو گزشتہ لوگو سے کافی مشابہت رکھتا ہے البتہ اس مرتبہ لوگو میں ہرے کے ساتھ پیلے اور نیلے رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی نے ملتان سلطانز کا معاہدہ منسوخ کردیا

گزشتہ فرنچائز نے نام کے ساتھ کرکٹ کے طوفان کا جملہ استعمال کیا تھا جبکہ ملتان سے تعلق رکھنے والے علی ترین نے جنوبی پنجاب صوبے کو ہدف بناتے ہوئے ٹیم کے لوگو کے ہمراہ 'جنوب کی پہچان' کا جملہ استعمال کیا ہے۔

یاد رہے کہ شون پراپرٹی بروکرز کی زیر ملکیت فرنچائز ملتان سلطانز کا معاہدہ منسوخ کردیا گیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے ٹیم کے مالکانہ حقوق اپنے نام کر لیے تھے، لیکن انہوں نے فرنچائز کا نام ملتان سلطانز ہی برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024