• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

انتظار ختم، گیم آف تھرونز کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا

شائع January 14, 2019
ڈرامے کا آٹھواں سیزن رواں برس ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
ڈرامے کا آٹھواں سیزن رواں برس ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

دنیا بھر میں سیاست اور شوبز میں نئے رواج متعارف کرانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے امریکا کے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

شہرہ آفاق فنٹیسی ڈرامے کو پروڈیوس کرنے والی کمپنی ایچ بی اور نے گزشتہ ماہ ڈرامے کے اختتامی سیزن کا پہلا ٹیزر بھی جاری کیا تھا، تاہم اب اس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔

ڈرامے کی ٹیم نے یہ اعلان پہلے ہی کردیا تھا کہ 2019 میں ’گیم آف تھرونز‘ کا آخری سیزن پیش کیا جائے گا جو کہ اس ڈرامے کا آٹھواں سیزن ہوگا۔

اس ڈرامے کے آخری سیزن کا دنیا بھر کے کروڑوں افراد کو انتظار ہے، کیوں کہ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ ڈرامے کے کرداروں کے ساتھ کیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ’گیم آف تھرونز‘ کے اختتامی سیزن میں برف اور آگ کا سمندر

ڈراموں کے کرداروں کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے ڈرامے کی ٹیم اور اداکاروں نے بھی کچھ نہیں بتایا اور اداکار تو یہ بھی کہ چکے ہیں کہ انہیں خود پتہ نہیں کہ ان کے کرداروں کے ساتھ کیا ہوگا۔

ڈرامے کے اب تک 7 سیزن ریلیز کیے جا چکے ہیں—اسکرین شاٹ
ڈرامے کے اب تک 7 سیزن ریلیز کیے جا چکے ہیں—اسکرین شاٹ

اطلاعات ہیں کہ اس ڈرامے کی آن لائن ہیکنگ کے ڈر کی وجہ سے اس کے ایک سے زیادہ اختتامی مناظر شوٹ کیے گئے ہیں، تاکہ ایک منظر کے لیک ہونے کی وجہ سے دوسرا منظر ڈرامے میں شامل کیا جاسکے۔

ڈرامے کے اختتام کے حوالے سے ایچ بی او نے پہلے ہی کہا ہے کہ اس کا اختتام اس قدر ہوگا کہ اس میں کردار ادا کرنے والے اداکاروں کو بھی اس بات کا علم نہیں ہوگا کہ ڈرامے کا اختتامی منظر کون سا ہے۔

مزید پڑھیں: ‘گیم آف تھرونز کا اختتام ہر کسی کیلئے خوش کن نہیں ہوگا’

رپورٹس کے ہیں کہ ‘گیم آف تھرونز’ کے آخری منظر تک تمام کرداروں کو مار دیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، کیوں کہ اب تک سامنے آنے والی جھلکیوں سے اس کا کوئی بھی عندیہ نہیں ملتا۔

ڈرامے کی کہانی اداکاروں سے بھی خفیہ رکھی گئی ہے—اسکرین شاٹ
ڈرامے کی کہانی اداکاروں سے بھی خفیہ رکھی گئی ہے—اسکرین شاٹ

جہاں ڈرامے کے پہلے ٹیزر میں صرف برف اور آگ کا سمندر دکھایا گیا تھا، وہیں ٹریلر میں بھی کوئی معرکہ خیز لڑائی دکھانے کے بجائے چند کرداروں کو موسم سرما میں دکھایا گیا ہے۔

گیم آف تھرونز کے آٹھویں سیزن کو مارٹن اور جین گولڈن نے تیار کیا ہے۔

اس ڈرامے کا آغاز 2011 میں ہوا تھا، گزشتہ برس اگست میں اس کا ساتواں سیزن ریلیز کیا گیا تھا۔

اس ڈرامے کے آخری سیزن کی کہانی ’دی ونڈ آف ونٹر’ نامی ناول سے لی گئی ہے، جس میں 2 طاقتور خاندانوں کو سات سلطنتوں پر قبضے کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

گیم آف تھرونز کے آٹھویں اور آخری سیزن کی 6 قسطیں نشر کی جائیں گی، جن میں سیریز کے تمام پرانے اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے اور اس سیزن کا پہلا قسط 14 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024