• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ملالہ کے کمرے میں کس شخصیت کی تصویر ہے؟

شائع January 14, 2019 اپ ڈیٹ January 17, 2019
کرکٹ بہت پسند ہے، ملالہ—فوٹو: انسٹاگرام
کرکٹ بہت پسند ہے، ملالہ—فوٹو: انسٹاگرام

دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کو یوں تو برطانیہ کی شہرت یافتہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے دوسرا سال ہے۔

تاہم وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں میں بھی مصروف ہیں۔

حال ہی میں ملالہ یوسف زئی کی مہاجرین سے متعلق کتاب ’وی آر ڈسپلیسڈ‘ شائع ہوئی ہے، جس میں انہوں نے نہ صرف اپنی بلکہ دنیا بھر کی دیگر خواتین کے بے گھر ہونے کی کہانی بیان کی ہے۔

اس کتاب میں جہاں ملالہ یوسف زئی نے اپنے آبائی علاقے اور ملک کی حالت اور وہاں گزاری گئی زندگی سے متعلق حقائق بیان کیے ہیں، وہیں انہوں نے اس میں برطانیہ کی زندگی کو بھی بیان کیا ہے۔

کتاب سامنے آنے کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ نے ملالہ یوسف زئی سے برطانیہ منتقل ہونے اور اس سے قبل کی زندگی سے متعلق بات کی اور ان سے جاننے کی کوشش کی کہ اب وہ کس طرح زندگی گزار رہی ہیں۔

برطانیہ میں شروعات میں کچھ مشکلات ہوئی، ملالہ—فوٹو: انسٹاگرام
برطانیہ میں شروعات میں کچھ مشکلات ہوئی، ملالہ—فوٹو: انسٹاگرام

ملالہ یوسف زئی نے برطانوی سماج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شروعات میں یہاں مشکلات پیش آئیں، تاہم اب وہ اس ماحول کا حصہ بن چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسف زئی پناہ گزینوں پر کتاب لکھنے میں مصروف

نوبل انعام یافتہ کارکن کا کہنا تھا کہ انہیں برطانوی ٹی وی پر چلنے والے کامیڈی شوز اور ڈرامے بہت پسند ہیں، انہیں دیکھ کر وہ خوب مٓحظوظ ہوتی ہیں۔

ملالہ یوسف زئی نے اپنی پسند سے متعلق بتایا کہ انہیں کرکٹ بہت پسند ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سماجی کارکن کا کہنا تھا کہ جب وہ کسی مہم میں مصروف ہونے سمیت کوئی اہم کام نہیں کر رہی ہوتیں، تب وہ تب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے سمیت کھیلنے میں وقت گزارتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ملالہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا

ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ وہ فارغ وقت میں خود کو مصروف رکھنے کے لیے دوستوں کے ساتھ دوپہر کے کھانے کے لیے باہر جاتی ہیں اور وہ ہی ان کے لیے بہترین تفریح بھی ہوتی ہے۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ فارغ وقت میں کرکٹ کھیلتی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اچھی کرکٹ نہیں کھیلتیں۔

ملالہ یوسف زئی نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ جب بھی ان سے یونیورسٹی میں ملنے آتی ہیں تو ان کا کمرہ دیکھ کر اسے مزید صاف کرنے کی ہدایت کرتی ہیں۔

کمرے میں بے نظیر کی تصویر موجود ہے، ملالہ—فوٹو: انسٹاگرام
کمرے میں بے نظیر کی تصویر موجود ہے، ملالہ—فوٹو: انسٹاگرام

نوبل انعام یافتہ کارکن کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہیں خود سے صفائی رکھنے کی عادت ہے، تاہم انہیں والدہ مزید صفائی رکھنے اور خیال کرنے کی ہدایت کرتی ہیں۔

ملالہ یوسف زئی نے انکشاف کیا کہ انہیں دیواروں پر پوسٹرز یا تصاویر لگانے کا شوق نہیں ہے، تاہم ان کے کمرے میں ایک شخص کی تصویر آویزاں ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے بتایا کہ ان کے یونیورسٹی کے کمرے کی دیوار پر پاکستان اور اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی ایک تصویر آویزاں ہے۔

خیال رہے کہ ملالہ یوسف زئی کی کتاب ’وی آر ڈسپلیسڈ‘ کو رواں ماہ جنوری کے آغاز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

اس کتاب کو ایمازون سے آن لائن بھی خریدا جا سکتا ہے، اس کتاب کو ملالہ نے خود لکھا ہے۔

اس سے قبل وہ اپنی سوانح حیات بھی لکھ چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024