• KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:45pm
  • ISB: Maghrib 5:20pm Isha 6:48pm
  • KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:45pm
  • ISB: Maghrib 5:20pm Isha 6:48pm

ٹوئٹر کا ری ڈیزائن اب صارفین کے لیے دستیاب

شائع January 14, 2019
ٹوئٹر اب مکمل طور پر بدل جانے والی ہے— شٹر اسٹاک فوٹو
ٹوئٹر اب مکمل طور پر بدل جانے والی ہے— شٹر اسٹاک فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اب مکمل طور پر بدل جانے والی ہے اور اب اس کا نیا ڈیزائن اکثر صارفین کے لیے دستیاب ہے تاکہ اسے صارفین کے لیے زیادہ پرکشش بناسکے۔

کمپنی کی جانب سے ٹوئٹر کے ری ڈیزائن ویب ورژن کی آزمائش گزشتہ سال ستمبر سے کی جارہی تھی مگر اب اسے عام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

اس ری ڈیزائن کے بعد ٹوئٹر میں بک مارکس، ایکسپلور ٹیب اور ایک نیا ڈیٹا سیور موڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے ۔

اکثر صارفین کو اس ری ڈیزائن کو استعمال کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جارہا ہے جو کہ سائٹ کے دائیں جانب اوپر موجود ہے جس پر ٹیک اے لک پر کلک کرنا ہوگا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس پر کلک کرنے کے بعد ٹوئٹر پیج مکمل طور پر بدل جائے گا اور یہ صحیح معنوں میں سفید ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں : ٹوئٹر میں فیس بک جیسے فیچرز کی آزمائش

اس ری ڈیزائن میں نئے ٹوئیٹس خودکار طور پر شو ہوجائیں گے اور آپ کو بار بار کلک نہیں کرنا ہوگا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس نئے ری ڈیزائن میں ٹوئٹر کی جانب سے متعدد اچھے اضافے کیے جارہے ہیں۔

اس نئے ڈیزائن میں سب سے پہلے تو آپ کو محسوس ہوگا کہ ٹوئٹر اب بہت زیادہ سفید ہوچکی ہے بالکل ویسا ہی ڈیزائن جیسا ایک سال قبل فیس بک نے متعارف کرایا تھا، جس کا مقصد سائٹ کو کلینر لک دینا ہے۔

اسی طرح ٹرینڈنگ ٹاپکس کو بائیں سے دائیں جانب منتقل کیا گیا ہے جو کہ فالو سجیشن کے نیچے چلے گئے ہیں، اسی طرح پروفائل فوٹو، ٹوئٹس اور فالورز کی تعداد وغیرہ کا سیکشن بھی ختم کردیا گیا ہے۔

آسان الفاظ میں بائیں جانب اب سب کچھ ہٹا دیا گیا ہے۔

اسی طرح ٹوئیٹ کمپوز نیا بٹن دائیں جانب ٹرینڈنگ ٹاپکس کے نیچے دیا گیا ہے تو سائٹ میں اسکرولنگ کے دوران اوپر جاکر ٹوئیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی جو کہ ایک اچھا اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹوئٹر ویب سائٹ مکمل ری ڈیزائن کرنے کا فیصلہ

اسی طرح بک مارکس کا فیچر اب موبائل کے علاوہ ڈیسک ٹاپ ورڑن میں بھی پیش کیا جارہا ہے جبکہ ایکسپلور ٹیب مومنٹس سیکشن کی جگہ لے گا۔

ویب سائٹ میں نیا ڈیٹا سیور موڈ دیا گیا ہے جو کہ ویب سائٹ پری ویو اور امیجز کو خودکار طور پر لوڈ ہونے سے روکے گا اور یہ فیچر سلو کنکشن والے صارفین کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

اسی طرح نائٹ موڈ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے تاکہ کم روشنی سے مانیٹر سے خارج ہونے والی نیلی روشنی بینائی کے لیے نقصان دہ ثابت نہ ہو۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ڈائریکٹ میسج کے فیچر کو بھی پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر کیا جارہا ہے۔

فی الحال یہ ری ڈیزائن محدود تعداد میں صارفین کو دستیاب ہے اور ہر ایک تک اسے پہنچنے میں کچھ وقت لگے گا۔

دوسری جانب ٹوئٹر کی موبائل ایپ میں بہت جلد کلر کوڈڈ رئیپلائی کا فیچر بھی صارفین کے لیے فراہم کیا جائے گا جیسے کسی اکاﺅنٹ کو فالو کرنے والے افراد جب کسی میسج پر رئیپلائی کریں گے تو ایک گرین لیبل نظر آئے گا جبکہ ایسے صارفین جو فالو نہیں کررہے ان کے جوابی پیغام بلیو لیبل میں ہوں گے۔

ٹوئٹر بہت جلد ہارٹ اور فیورٹ آئیکونز بھی نیوزفیڈ سے غائب کردے گی اور یہ صرف کسی مخصوص ٹوئیٹ پر کلک کرنے پر ہی نظر آئیں گے، اس اقدام کا مقصد سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ کو مقبولیت کے مقابلے کا پلیٹ فارم بننے سے بچانا ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے فیس بک جیسے اسٹیٹس اپ ڈیٹ فیچر پر بھی کام کیا جارہا ہے جس میں صارفین اپنی لوکیشن اور کرنٹ اسٹیٹس پوسٹ کرسکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025