• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

گلی بوائے رنویر سنگھ کا ’ٹائم آگیا‘

شائع January 14, 2019
فلم 14 فروری کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم 14 فروری کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ جوشیلے اداکار رنویر سنگھ کا ہندی سینما میں یقیناً بہترین وقت چل رہا ہے، کیوں کہ وہ ایک کے بعد دوسری بہترین فلم کا حصہ بن رہے ہیں۔

گزشتہ سال فلم ’پدماوت‘ اور ’سمبا‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اب رنویر سنگھ کی نئی فلم ’گلی بوائے‘ بھی جلد ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں: علا الدین اور سمبا کے بعد رنویر سنگھ ’گلی بوائے‘

اور اب اس فلم کا پہلا گانا ’اپنا ٹائم آئے گا‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔

’گلی بوائے‘ کے ٹیزر اور ٹریلر دونوں کو ہی شائقین کا بہترین ردعمل موصول ہوا تھا۔

اور اب اس کا گانا ’اپنا ٹائم آئے گا‘ بھی اچھے ریویوز بٹور رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ ’گلی بوائے‘ کیوں بنے؟

اس گانے کو ڈیوائن نامی ریپر اور انکر تیواری نے تحریر کیا، جبکہ اس کی گلوکاری خود رنویر سنگھ نے کی ہے۔

گانے کی کمپوزیشن ڈب شرما اور ڈیوائن نے ہی کی۔

فلم ’گلی بوائے‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ عالیہ بھٹ مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

اس فلم کی ہدایات زویا اختر نے دی ہے، جبکہ اس کی پروڈکشن ٹائگر بےبی اور ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے کی گئی۔

مزید پڑھیں: کالکی کوچلین ’گلی بوائے‘ میں گلوکاری کریں گی

یہ زویا اختر اور رنویر سنگھ کی ایک ساتھ دوسری فلم ہے، اس سے قبل یہ دونوں 2015 کی کامیاب فلم ’دل دھڑکنے دو‘ میں کام کرچکے ہیں۔

فلم ’گلی بوائے‘ بھارت کی سڑکوں پر گھومنے والے ان نوجوانوں کی کہانی ہے جنہیں ریپر (rapper) بننے کا شوق تھا۔

فلم ’گلی بوائے‘ رواں سال 14 فروری کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024