• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’میں اپنا نام تبدیل نہیں کروں گی‘

شائع January 14, 2019 اپ ڈیٹ January 15, 2019
دپیکا اور رنویر کی شادی گزشتہ سال نومبر میں ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
دپیکا اور رنویر کی شادی گزشتہ سال نومبر میں ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شمار ہندی سینما انڈسٹری کی کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، جن کا سال 2018 ذاتی زندگی اور کیریئر دونوں کے حوالے سے نہایت کامیاب گزرا۔

2018 میں دپیکا پڈوکون کی فلم ’پدماوت‘ سامنے آئی، جس میں انہوں نے رانی پدماوتی کا مرکزی کردار نبھایا۔

اس کے بعد وہ گزشتہ سال کسی اور فلم میں کام کرتی نظر نہیں آئیں، البتہ اداکارہ نے 2018 کے آخر میں فلم ’چھپاک’ سائن کی، جس میں وہ تیزاب حملے کا شکار ہونے والی لڑکی کا کردار ادا کریں گی۔

ایسے سنجیدہ کرداروں کا اپنی شخصیت پر پڑنے والے اثر کے حوالے سے دپیکا نے بتایا کہ ’ایسے کرداروں کا مجھ پر گہرا اثر پڑتا ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے پدماوت کے بعد گزشتہ سال کوئی اور فلم نہیں کی، بلکہ اپنی ذاتی زندگی پر زیادہ توجہ دی‘۔

دپیکا پڈوکون کی گزشتہ سال نومبر میں رنویر سنگھ کے ساتھ شادی بھی ہوئی، ان دونوں نے اٹلی میں دو روایات کے تحت شادی کی۔

View this post on Instagram

❤️

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on

جہاں پریانکا چوپڑا جونس، سونم کپور آہوجا اور کرینہ کپور خان جیسی اداکاراؤں نے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کیا، وہیں دپیکا سے بھی ایسی توقعات کی گئیں کہ وہ شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کریں گی۔

دپیکا پڈوکون نے انٹرویو میں بھی کہا تھا کہ ان کا نام دپیکا پڈوکون ہی ہے، جبکہ اپنے شوہر کو رنویر سنگھ پڈوکون کہہ کر بلایا تھا۔

اس حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ ’ایسا کچھ نہیں ہوگا، اس انٹرویو کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میرے اور رنویر کے درمیان نام تبدیل کرنے کی کوئی بات کبھی ہوئی ہی نہیں، میرا وہ انٹرویو یقیناً مذاق تھا، ہم نے تو ایسا کچھ سوچا نہیں کیوں کہ یہ شاید اتنا ضروری نہیں، میں نے اپنی شخصیت بنانے کے لیے بےحد محنت کی ہے اور یقیناً رنویر نے بھی بےحد محنت کی ہے تاکہ وہ اپنا نام بنا سکیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: اداکاری کے بعد دپیکا پڈوکون اب فلموں کو پروڈیوس کریں گی

دپیکا اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کا جلد آغاز کریں گی، جس کی وہ پروڈکشن بھی کررہی ہیں۔

فلم ’چھپاک‘ کی ہدایات میکھنا گلزار دیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس فلم میں کام کرنے کے لیے بےحد پرجوش ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024