• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

’ٹچ بٹن‘ فرحان سعید اور عروہ حسین کی فلم

شائع January 14, 2019
ان دونوں کی شادی 2016 میں ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ان دونوں کی شادی 2016 میں ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی نامور اداکارہ و گلوکار فرحان سعید بہت جلد سینما اسکرینز پر اپنی نئی فلم کے ساتھ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں، جس کی پروڈکشن کوئی اور نہیں بلکہ ان کی اہلیہ و اداکارہ عروہ حسین کریں گی۔

کئی ہفتوں سے ایسی خبریں سامنے آرہی تھی کہ یہ دونوں اداکار کسی فلم پر ایک ساتھ کام کرنے کا ارادہ کررہے ہیں، اور اب اس کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔

ان دونوں اداکاروں کی ٹیم کے مطابق فرحان سعید بہت جلد ’ٹچ بٹن‘ نامی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: عروہ اور فرحان رشتہ ازدواج میں منسلک

خیال رہے کہ یہ فرحان سعید کی ڈیبیو فلم بھی ہوگی۔

اس پروجیکٹ کی پروڈکشن عروہ حسین کررہی ہیں، جبکہ اسے شوٹنگ اسٹار اسٹوڈیوز کے بینر سے تیار کیا جائے گا۔

اے آر وائے فلمز اور سلمان اقبال پروڈکشنز بھی اس پروجیکٹ سے منسلک ہیں۔

فلم کا پہلا موشن پوسٹر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

جہاں فرحان سعید فلم کے ساتھ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں، وہیں ہدایت کار قاسم علی مرید بھی فلم ڈائیریکشن میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

وہ اس سے قبل کامیڈی ڈرامے آنگن کی ہدایات دے چکے ہیں۔

فلم ’ٹچ بٹن‘ اس سال ریلیز ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024