• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

ملتان سلطانز کے اسٹیون اسمتھ پاکستان سپر لیگ سے باہر

شائع January 12, 2019 اپ ڈیٹ January 24, 2019
اسٹیون اسمتھ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے— فائل فوٹو: اے ایف پی
اسٹیون اسمتھ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے— فائل فوٹو: اے ایف پی

سابق آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل) میں انجری کا شکار ہو کر چند ماہ کے لیے کرکٹ کے میدانوں سے دور ہو گئے ہیں اور پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے سبب ایک سال کی پابندی کا شکار اسٹیون اسمتھ بی پی ایل میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کر رہے تھے جہاں وہ سیدھے ہاتھ کی کہنی کی انجری کا شکار ہوئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ کی تمام ٹیموں کی حتمی تفصیل

ابتدائی طور پر توقع ظاہر کی جا رہی تھی کہ وہ جلد انجری سے صحتیابی حاصل کر کے ٹیم کو دوبارہ جوائن جر کر لیں گے لیکن اب انجری کی سنگین نوعیت کو دیکھتے ہوئے ان کی کرکٹ میں جلد واپسی کی امیدیں ماند پڑ گئیں۔

اسمتھ کو انجری سے بحالی کے لیے سرجری درکار ہے جس کے سبب وہ تقریباً دو سے تین ماہ تک کرکٹ کے میدانوں میں قدم نہیں رکھ سکیں گے اور اسی وجہ سے وہ پاکستان سپر لیگ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائر ملتان سلطانز نے اسٹیون اسمتھ کی خدمات حاصل کی تھیں لیکن اب پاکستانی ٹی20 لیگ کے دوران ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے جبکہ ان کی انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت بھی کھٹائی میں پڑ گئی ہے جہاں انہیں راجستھان رائلز کی نمائندگی کرنی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بال ٹیمپرنگ معاملہ: اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد

ایک سالہ پابندی کے خاتمے کے بعد اسمتھ کی انٹرنیشنل کرکٹ میں مارچ میں واپسی متوقع تھی لیکن اب ان کی آسٹریلین ٹیم میں واپسی بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

تاہم آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ آیا اسمتھ ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں کیونکہ عالمی کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان 23اپریل سے قبل کرنا ہے اور سابق آسٹریلین کپتان کی ٹیم میں شمولیت کا دارومدار ان کی فٹنس پر ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024