• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

رنبیر کپور کی والدہ عالیہ بھٹ کو جلد بہو بنانے کی خواہاں

شائع January 11, 2019
دونوں جلد ہی پہلی بار براہمسٹرا میں ایک ساتھ نظر آئیں گے—فوٹو: بولی وڈ منترا
دونوں جلد ہی پہلی بار براہمسٹرا میں ایک ساتھ نظر آئیں گے—فوٹو: بولی وڈ منترا

بولی وڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے درمیان گزشتہ ڈیڑھ سال سے تعلقات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

گزشتہ ڈیڑھ سال سے جہاں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو ایک ساتھ دیکھا گیا، وہیں دونوں’براہمسٹرا‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں، جو ان دونوں کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی۔

ان دونوں کے تعلقات کی خبریں اب یہاں تک پہنچ چکی ہیں کہ رنبیر کپور کو اکثر عالیہ بھٹ کے گھر ان کے اہل خانہ کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

وہیں عالیہ بھٹ کو بھی رنبیر کپور کے اہل خانہ کے ساتھ ان کے گھر دیکھا جاتا ہے۔

اپنی محبت اور تعلقات کے حوالے سے دونوں ہی ذو معنی لفظوں میں اقرار کر چکے ہیں، تاہم دونوں نے واضح طور پر ایک دوسرے سے محبت کا اعتراف نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: رنبیر نے عالیہ کے ساتھ اپنے تعلق کونئی محبت قرار دے دیا

جہاں رنبیر کپور کہ چکے ہیں کہ ان کے اور عالیہ بھٹ کے درمیان تعلقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں، وہیں عالیہ بھٹ یہ اعتراف کر چکی ہیں کہ وہ 11 سال کی عمر سے رنبیر کپور کو چاہتی تھیں۔

دونوں کو ایک دوسرے کے اہل خانہ سے بھی ملتے ہوئے دیکھا گیا—فوٹو: دکن کیرونیکل
دونوں کو ایک دوسرے کے اہل خانہ سے بھی ملتے ہوئے دیکھا گیا—فوٹو: دکن کیرونیکل

اگرچہ یہ پہلے یہ اطلاعات بھی تھے کہ دونوں رواں برس کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

تاہم اب اس حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے کہ رنبیر کپور کی والدہ دونوں کی منگنی کروانا چاہتی ہیں۔

ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں ایک اور اخبار کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور چاہتی ہیں کہ ان کا بیٹا ان کی ہونے والی بہو کے ساتھ منگنی کرے۔

رپورٹ کے مطابق نیتو کپور کی خواہش ہے کہ دونوں اپنی پہلی فلم ’براہمسٹرا‘ کی ریلیز کے فوری بعد منگنی کریں۔

اکثر پروگرامات میں بھی دونوں ایک ساتھ شریک ہوتے ہیں—فوٹو: پیپنگ مون
اکثر پروگرامات میں بھی دونوں ایک ساتھ شریک ہوتے ہیں—فوٹو: پیپنگ مون

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتو کپور کی جانب سے گرین سگنل دیے جانے کے بعد ان کی خواہش کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رواں برس جون تک منگنی کرلیں گے۔

مزید پڑھیں: رنبیر کپور کو دیکھتے ہی ان سے پیار ہوگیا، عالیہ بھٹ

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ منگنی کے چند ماہ بعد ہی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

اس وقت جہاں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ براہمسٹرا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، وہیں عالیہ بھٹ ساتھی اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر میں بھی مصروف ہیں۔

گلی بوائے میں بھی پہلی بار رنویر اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم میں دونوں نے اسٹریٹ ریپرز کا کردار ادا کیا ہے، جو ایک دن بڑے اسٹار بن جاتے ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں رواں برس کے اختتام تک شادی کرلیں گے—فوٹو: فیس بک
خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں رواں برس کے اختتام تک شادی کرلیں گے—فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024