• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیٹ مڈلٹن چوتھی بار ماں بننے والی ہیں؟

شائع January 11, 2019
کیٹ مڈلٹن نے 8 سال قبل شادی کی تھی—فوٹو: نیو آئڈیا
کیٹ مڈلٹن نے 8 سال قبل شادی کی تھی—فوٹو: نیو آئڈیا

گزشتہ برس مئی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے اکتوبر 2018 میں اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ان دونوں کی شادی سے ایک ماہ قبل ہی برطانوی شہزادے ولیم کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے 29 اپریل 2011 میں شادی کی تھی، ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 22 جولائی 2013 کو ہوئی تھی۔

جوڑے کا ہاں پیدا ہونے والا پہلا بچہ بھی بیٹا تھا، جس کا نام شہزادہ جارج رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش

پہلے بچے کی پیدائش کے محض 2 سال بعد ہی کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے ہاں دوسرا بچہ 2 مئی 2015 کو ہوا۔ جوڑے کے ہاں پہلی بار بیٹی ہوئی، جس کا نام شہزادی چارلیٹ رکھا گیا۔

جوڑے کے ہاں تیسرا بچہ 23 اپریل 2018 کو لندن کے سینٹ میری ہسپتال میں پیدا ہوا، جس کا نام لوئس رکھا گیا۔

کیٹ مڈلٹن اپنے تینوں بچوں، شوہر اور اہل خانہ کے ہمراہ—فوٹو: ہیلو میگزین
کیٹ مڈلٹن اپنے تینوں بچوں، شوہر اور اہل خانہ کے ہمراہ—فوٹو: ہیلو میگزین

ابھی جوڑے کے تیسرے بچے کی پہلی سالگرہ بھی نہیں ہوئی کہ یہ خبر سامنے آئی ہےکہ جوڑے کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

برطانوی اخبار ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں شاہی خاندان کی شادیوں، بچوں اور دیگر تقریبات پر شرطیں لگانے والے افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کیٹ مڈلٹن چوتھی بار امید سے ہیں۔

کیٹ مڈلٹن کے ہاں پہلے تین بچوں کی پیدائش ہوچکی—فوٹو: فیس بک
کیٹ مڈلٹن کے ہاں پہلے تین بچوں کی پیدائش ہوچکی—فوٹو: فیس بک

اگرچہ خبر میں شاہی خاندان کے کسی ذریعے کا حوالہ نہیں دیا گیا، تاہم بتایا گیا کہ اس سے قبل بھی کیٹ مڈلٹن کے حوالے سے اس طرح کی کی گئی تمام چہ مگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

خیال کیا جا رہا ہے کہ کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم یا پھر شاہی محل اس حوالے سے جلد بیان جاری کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق کیٹ مڈلٹن کو اگرچہ تاحال ایسی حالت میں نہیں دیکھا گیا، جس سے اندازہ لگایا جائے کہ وہ امید سے ہیں، تاہم امکان ہے کہ اس حوالے سے جلد وضاحت کی جائے گی۔

میگھن مارکل بھی امید سے ہیں—فائل فوٹو: ایکسپریس برطانیہ
میگھن مارکل بھی امید سے ہیں—فائل فوٹو: ایکسپریس برطانیہ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024