• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دپیکا کی ڈپریشن کی کہانی اب بچوں کی کتاب میں

شائع January 11, 2019 اپ ڈیٹ January 15, 2019
بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون 
 نے 2015 میں ڈپریشن پر کھل کر بات کی—فوٹو/ اسکرین شاٹ
بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے 2015 میں ڈپریشن پر کھل کر بات کی—فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شمار ہندی سینما کی کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، جو نہ صرف اپنی بہترین اداکاری سے بلکہ اپنے اسٹائل اور مضبوط شخصیت سے بھی پہچانی جاتی ہیں۔

دپیکا پڈوکون نے بولی وڈ میں 2007 میں فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جس کے بعد وہ کئی کامیاب فلموں کا حصہ بنیں۔

ان کے کیریئر کی بہت سی فلمیں ناکام بھی ثابت ہوئیں، لیکن اس کے باوجود دپیکا کی تعریفوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔

اپنے کیریئر کے آغاز کے بعد دپیکا کی متعدد فلمیں ناکام ہوئیں، تاہم 2012 کی فلم ’کاکٹیل‘ کے ساتھ دپیکا پڈوکون نے اپنے کیریئر کو ایسی بلندی پر پہنچایا، جس کے بعد انہیں دوبارہ کوئی نیچے نہیں لاسکا۔

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون ڈپریشن کا ذکر کرتے رو پڑیں

دپیکا پڈوکون اداکار رنبیر کپور کے ساتھ اپنے افیئر کی وجہ سے بھی خبروں میں رہیں، تاہم ان کے بریک اپ نے دپیکا پڈوکون کا دل توڑ دیا۔

دپیکا پڈوکون نے سال 2015 میں این ڈی ٹی وی کو دیے ایک انٹرویو میں پہلی مرتبہ بتایا کہ وہ بولی وڈ میں آنے کے چند سال بعد ہی ڈپریشن کا شکار ہوئیں۔

وہ پہلی اداکارہ تھیں جنہوں نے نیشنل ٹی وی پر اپنے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

اس انٹرویو میں دپیکا نے یہ بھی بتایا تھا کہ لوگوں نے ایسا کہا کہ میں اپنے بریک اپ کی وجہ سے ڈپریشن میں مبتلا ہوئیں، جبکہ بہت سے افراد یہ سوالات بھی کرتے تھے کہ ان کے پاس سب کچھ ہونے کے باوجود وہ ڈپریشن میں کیوں مبتلا ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ڈپریشن کا شکار

33 سالہ دپیکا نے ڈپریشن کے خلاف اپنی اس جنگ میں فتح کی کہانی سب کو بتائی، جس کے بعد انہیں خوب سراہا گیا۔

دپیکا پڈوکون نے چند سال قبل ڈپریشن کا شکار افراد کے لیے ’لِو، لو، لاف‘ نامی ادارہ قائم کیا۔

دپیکا کی ڈپریشن کی اس کہانی نے سب کو اتنا متاثر کیا کہ اسے اب بچوں کی ایک کہانی کی کتاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

بچوں کی یہ کہانی کی کتاب لکشمی نامبیار، ریما گپتا نے تحریر کی ہے، جس کا نام ’دی ڈاٹ دیٹ وینٹ فار اے واک‘ (The Dot That Went For A Walk) رکھا گیا ہے۔

اس کتاب میں دپیکا پڈوکون کے علاوہ 50 اور ایسے بھارتی خواتین کی کہانیاں بیان کی جائیں گی، جنہوں نے لوگوں کو اپنے کام سے متاثر کیا۔

دپیکا کی کہانی کو اس کتاب کا حصہ بنانے پر لکھاری لکشمی کا کہنا تھا کہ ’دپیکا ایک بہترین اداکارہ ہیں، اس کے علاوہ لوگ ان کی ایمانداری اور اپنے اندر موجود خامیوں کو کھل کر بتانے کی عادت سے متاثر ہیں، انہوں نے بہادری کے ساتھ اپنے سفر کو دنیا کے سامنے رکھا، نوجوان نسل کو ایسی اداکاراؤں کی ضرورت ہے، وہ ذہنی اور جسمانی صحت پر کھل کر بات کرتی ہیں‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اداکارہ اس کتاب کے بارے میں جانتی ہیں اور اس کی لانچنگ تقریب کا بھی حصہ ہوں گی۔

دپیکا پڈوکون بہت جلد ہدایت کار میگھنا گلزار کی فلم ’چھپاک‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔

اس فلم کے ساتھ دپیکا پڈوکون پروڈیوسر بھی بننے جارہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024