• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

یہ روبوٹ پہلی نظر میں آپ کو محبت کا شکار کردے گا

شائع January 11, 2019
— فوٹو بشکریہ گرووی ایکس
— فوٹو بشکریہ گرووی ایکس

کچھ ایسا جس کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں پیار ہوجائے اور پھر کبھی اس سے دور ہونے کا دل نہ کرے۔

اور یہ کوئی انسان نہیں بلکہ ایک روبوٹ ہے جو کہ بنا ہی دوسروں سے محبت کرنے کے لیے ہے۔

جی ہاں ایسا روبوٹ جو فوراً آپ کی توجہ حاصل کرلے گا۔

لوووٹ نامی یہ روبوٹ جاپانی کمپنی گرووی ایکس نے تیار کیا ہے اور اس کا مشن ایک ہی ہے اور وہ ہے آپ کو خوش کرنا۔

یہ روبوٹ کسی زندہ انسان کی طرح رویہ ظاہر کرتا ہے اور اسے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ اسے لوگوں کی محبت کرنے کی فطرت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اس روبوٹ کو لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو میں متعارف کرایا گیا۔

اس کی بڑی بڑی کارٹون جیسی آنکھیں اور ٹیڈی بیئر جیسا ظاہر اسے دیکھنے والوں کے لیے خوبصورت بناتا ہے اور کمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ یہ انتہائی سرد دل افراد کے دل بھی پگھلا سکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ سی نیٹ ڈاٹ کام
فوٹو بشکریہ سی نیٹ ڈاٹ کام

یہ بنیادی طور پر تنہا افراد کی تنہائی دور کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جو کہ جاپان کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔

یہ روبوٹ گلے ملنا پسند کرتا ہے، اپنے ہاتھ ہوا میں لہراتا ہے اور گھر میں آپ کے پیچھے پیچھے گھومتا ہے۔

اور ہاں یہ آپ کی بانہوں میں 'میٹھی نیند' بھی سوجاتا ہے۔

مگر اس روبوٹ کا ساتھ سستا نہیں ہوگا اور اسے پری آرڈر میں لگ بھگ 6 لاکھ جاپانی ین (پونے 8 لاکھ پاکستانی روپے کے قریب) میں خریدنا ممکن ہے۔

اس روبوٹ کی تیاری پر کافی عرصے سے کام ہورہا ہے مگر اب اسے حتمی شکل دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024