• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

راشد لطیف نے کراچی کنگز چھوڑنے کا اعلان کردیا

شائع January 10, 2019 اپ ڈیٹ January 24, 2019
راشد لطیف 2016 سے کراچی کنگز سے بطور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز منسلک تھے— فائل فوٹو
راشد لطیف 2016 سے کراچی کنگز سے بطور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز منسلک تھے— فائل فوٹو

قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی کنگز نے 2016 میں سابق مایہ ناز وکٹ کیپر کو اپنی ٹیم کا ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز مقرر کیا تھا۔

تاہم اب انہوں نے فرنچائز کے ڈائریکٹر اور مشیر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے کہا کہ میرا کراچی کنگز کے ساتھ سفر تمام ہوا، میری خدمات حاصل کرنے پر فرنچائز کے مالک اور اسٹاف کا شکرگزار ہوں اور مستقبل میں کراچی کنگز کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

راشد لطیف سرکاری ٹی وی پی ٹی وی اسپورٹس سے بحیثیت مبصر منسلک ہیں اور انہوں نے تاحال پی ایس ایل کی کسی نئی فرنچائز کا حصہ بننے کا اعلان نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024