• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

رنویر سنگھ کی ’سمبا‘ 200 کروڑ کلب میں شامل

شائع January 10, 2019
فلم گزشتہ سال 28 دسمبر کو ریلیز ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم گزشتہ سال 28 دسمبر کو ریلیز ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ جوشیلے اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ صرف 12 روز میں بھارت میں 200 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوگئی۔

فلم گزشتہ سال 28 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: رنویر اور سارہ علی خان کی فلم ’سمبا‘ کا ایک اور اعزاز

فلم ’سمبا‘ میں رنویر سنگھ کے علاوہ سارہ علی خان، سونو سود اور آشوتوش رانا نے بھی اہم کردار ادا کیے۔

یہ فلم ہدایت کار روہت شیٹھی کی 8ویں فلم ہے، جس نے 100 کروڑ سے زیادہ کمائے تھے، یاد رہے کہ اس کمائی کے ساتھ روہت شیٹھی نے بولی وڈ کے ایسے واحد ہدایت کار ہونے کا اعزاز حاصل کیا، جن کی اب تک 8 فلمیں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوئیں۔

جبکہ یہ روہت شیٹھی کی تیسری فلم ہے جس نے باکس آفس پر 200 کروڑ سے زائد کمالیے۔

فلم ’سمبا‘ روہت شیٹھی کی 2013 کی فلم چنائے ایکسپریس اور 2017 کی فلم گول مال اگین کے بعد سب سے زیادہ کامیاب فلم ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’سمبا‘ کے ساتھ روہت شیٹھی نے تمام بولی وڈ ڈائریکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا

’سمبا‘ نے اب تک بھارتی باکس آفس پر 201 کروڑ بھارتی روپے کمائے، جبکہ امید کی جارہی ہے کہ یہ فلم جلد ’چنائے ایکسپریس‘ اور ’گلو مال اگین‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دے گی۔

خیال رہے کہ فلم ’سمبا‘ میں رنویر سنگھ نے ایک کرپٹ پولیس افسر کا کردار نبھایا، جو اپنی منہ بولی بہن کے ریپ کے بعد اس کے قاتلوں سے بدلہ لیتا ہے۔

فلم میں اجے دیوگن اور اکشے کمار نے بھی مختصر کردار ادا کیے۔

فلم کی کامیابی کے ساتھ رنویر سنگھ کو بولی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں سے ایک ٹھرایا جارہا ہے، جن کی گزشتہ سال سامنے آئی فلم ’پدماوت‘ بھی باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی۔

رنویر سنگھ اپنی فلم ’83‘ کی شوٹنگ کا جلد آغاز کریں گے، جو بھارتی لیجنڈ کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بنائی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ رنویر سنگھ کی فلم ’گلی بوائے‘ رواں سال 14 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جس کا ٹریلر گزشتہ روز سامنے آیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024