• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اس 'بیف برگر' کی حقیقت دنگ کردینے والی ہے

شائع January 9, 2019
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

برگر تو اکثر افراد شوق سے کھاتے ہیں اور گائے کے گوشت سے بننے والا یہ فاسٹ فوڈ سب کے منہ میں پانی لے آتا ہے مگر کوئی سوچ سکتا ہے کہ یہ کسی ٹیکنالوجی نمائش کا میلہ لوٹ سکتا ہے؟

مگر ایسا ہوا ہے اور رواں سال کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش کنزیومر الیکٹرونکس شو میں یہ کمال کسی ڈرون یا اسمارٹ فون کی بجائے ایک برگر نے کیا ہے۔

امریکی کمپنی امپاسبل فوڈ نے ایسا برگر تیار کیا ہے جو تیار تو سبزیوں سے ہوتا ہے مگر اس کا ذائقہ بالکل گائے کے گوشت جیسا ہے۔

مزید پڑھیں : کیا آپ پوری زندگی برگر غلط طریقے سے کھاتے آئے ہیں؟

امپاسبل برگر 2.0 کھانے والوں کے لیے یقین کرنا مشکل ہوگا کہ یہ بیف نہیں بلکہ ویجیٹیبل برگر ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ سویا پروٹین، گلوٹین اور کولیسٹرول فری برگر ہے جس میں چربی اور کیلوریز عام برگر کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔

اور جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اس کا ذائقہ بالکل بیف برگر جیسا ہی ہے اور سبزیوں سے دور رہنے والے بھی اسے بہت شوق سے کھا سکتے ہیں، کم از کم کمپنی کا تو یہی دعویٰ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برگر ایموجی کا 'سنجیدہ' تنازع

اس برگر کا 'گوشت' حقیقی گوشت کی طرح بھورا اور کرکرا ہے جبکہ مہک بھی بیف برگر جیسی ہی ہے۔

اور ایک نوالہ لینے کے بعد اگر آپ کو بتایا نہ جائے کہ یہ اسے اصل گوشت کی بجائے سبزی سے بنایا گیا، تو جاننا مشکل ہوگا۔

کمپنی کے مطابق یہ نباتاتی 'گوشت' ہے جو کہ فاسٹ فوڈ کے لیے جانوروں کی ضرورت ختم کردے گا جس سے عالمی فوڈ سسٹم مستحکم ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024