• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دنیا کا پہلا کمرشل کوانٹم کمپیوٹر متعارف

شائع January 10, 2019
— فوٹو بشکریہ آئی بی ایم
— فوٹو بشکریہ آئی بی ایم

اگر تو آپ کے خیال میں دفتر یا گھر میں روایتی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کی رفتار اور کارکردگی اطمینان بخش نہیں تو اب آپ کوانٹم کمپیوٹر بھی خرید سکیں گے۔

جی ہاں معروف کمپنی آئی بی ایم نے 20 کیوبٹ کوانٹم کمپیوٹر کمرشل استعمال کے لیے تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران آئی بی ایم نے بتایا کہ آئی بی ایم کیو سسٹم ون کوانٹم کمپیوٹنگ کو تحقیقی لیبارٹری سے حقیقی دنیا میں لے جائے گا۔

اور اس کا مطلب کیا ہے؟ تو وہ یہ کہ کاروباری ادارے اس تیز ترین کمپیوٹر سسٹم کو کمرشل اپلیکشن کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: ’میں نے زندگی میں کبھی کمپیوٹر استعمال نہیں کیا‘

کمپنی کے مطابق کیو سسٹم ون میں فورتھ جنریشن 20 پراسیسر استعمال کیا گیا ہے جبکہ 50 کیوبٹ پراسیسر والی ڈیوائس آئی بی ایم کیو نیٹ ورک میں رواں سال کے آخر میں کسی وقت دستیاب ہوگی۔

فوٹو بشکریہ آئی بی ایم
فوٹو بشکریہ آئی بی ایم

کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ کمپیوٹر کیمسٹری کی عملی اپلیکشنز کو قریب لانے میں مدد دے گا جبکہ نئی ادویات اور مواد تیار کرنے کا عمل بھی تیز ہوجائے گا۔

بیان میں بتایا گیا کہ آئی بی ایم کیو سسٹمز کو ایسے مسائل کو حل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ابھی بہت زیادہ پیچیدہ محسوس ہوتے ہیں، کوانٹم کمپیوٹنگ کی مستقبل کی اپلیکشنز میں مالیاتی ڈیٹا اور بہتر سرمایہ کاری جیسے ماڈل کو شامل کرنے کے نئے ذرائع بھی تلاش کیے جائیں گے۔

کمپنی کی جانب سے 2019 میں صارفین کے لیے کمرشل سینٹر فار کوانٹم کمپیوٹنگ کو کھولا جارہا ہے جبکہ اس سسٹم کی نقل سی ای ایس میں رکھی گئی ہے۔

اس کی قیمت کیا ہوگی، ابھی یہ تو واضح نہیں مگر آپ کو اس میں دلچسپی ہے تو ابھی سے بچت کرنا شروع کردیں کیونکہ یہ کسی بھی طرح سستا نہیں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024