• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یہ ہے دنیا کا پہلا ' 5 جی' اسمارٹ فون

شائع January 9, 2019 اپ ڈیٹ February 1, 2019
— فوٹو بشکریہ موٹرولا
— فوٹو بشکریہ موٹرولا

اپنے 4 جی فون کی اسپیڈ سے تنگ ہیں تو اچھی کبر یہ ہے کہ بہت جلد آپ 5 جی اسمارٹ فون بھی لے سکیں گے۔

لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران ویرائزن نے اپنا پہلا فائیو جی اسمارٹ فون متعارف کرایا ۔ مگر حقیقت میں یہ فائیو جی نہیں بلکہ فورجی ڈیوائس ہے جسے ایک موڈیولر کے ذریعے فائیو جی میں بدلا جاسکتا ہے۔

یہ ہے موٹرولا کا موٹو زی تھری فون، جو کہ گزشتہ سال اگست میں 4 جی فون کے طور پر متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا گیا تھا کہ اس کا ایک موٹو موڈ دیا جائے گا جو کہ اس ڈیوائس کو فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس کردے گا۔

یہ فائیو جی موٹو موڈ موٹرولا زی تھری کو پہلے فائیو جی فون میں اس وقت بدل دے گا جب ویرائزن اس نئی نیٹ ورک سروس کو صارفین کے لیے پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں : 2019 پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی آمد کا سال

اگست میں اسے متعارف کراتے ہوئے موٹرولا کا کہنا تھا کہ موٹو زی تھری پہلا فون ہے جو کہ فائیو جی موٹو موڈیولر کی بدولت 5 جی نیٹ ورک کے لیے اپ گریڈ ہوسکے گا۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

فائیو جی ایسی انقلابی ٹیکنالوجی ہے جو مستقبل میں ہر ملک میں دستیاب ہوگی، جس کی انٹرنیٹ اسپیڈ فورجی کے مقابلے میں کئی گنا تیز ہوگی جبکہ نیٹ ورک سروس بھی پہلے سے بہتر ہوجائے گی۔

موٹو زی تھری گلاس اور میٹل باڈی کے ساتھ ہے، جس میں 6 انچ کی بڑی امولیڈ اسکرین دی گئی ہے جس میں اوپر اور نیچے بیزل کی شرح کچھ کم کردی گئی ہے۔

اس کے بیک پر آپ 12، بارہ میگا پکسل کے 2 کیمرے دریافت کرسکیں گے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ سیلفی کے لیے دیا گیا ہے۔

موٹو زی تھری میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

ہیڈفون جیک تو اس میں موجود نہیں مگر ڈونگل کنورٹر کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

اب بات کرتے ہیں فائیو جی موٹو موڈیولر کی، جو کہ اس فون کو ویرائزن کے فائیو جی نیٹ ورک سے کنکٹ کرسکے گا، یہ موٹو موڈ 2019 کے آغاز میں کسی وقت صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

موٹرولا کے مطابق فائیو جی موٹو موڈ کی بدولت اس فون کی ڈیٹا اسپیڈ 5 جی بی فی سیکنڈ تک پہنچ جائے گی یعنی ایک منٹ میں 60 فل ایچ ڈی فلمیں (اگر 4.84 جی بی کی ہوں) ڈاﺅن لوڈ کرنا ممکن ہوجائے گا۔

یہ موڈیولر اٹیچ منٹ فرنٹ، سائیڈ اور بیک پر موجود 4 ملی میٹر ویو موڈیولز پر نصب کی جائے گی تاکہ فائیو جی نیٹ ورک سے کنکٹ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں : 5 جی زندگی میں کیسے انقلاب برپا کرے گی؟

فائیو جی نیٹ ورک پر بلاتعطل فور کے لائیو اسٹریم اور رئیل ٹائم وی آر کا تجربہ ممکن ہوگا مگر بیٹری پاور جلد ختم ہوگی، اسی لیے فائیو جی موٹو موڈ کے اندر 2000 ایم اے ایچ بیٹری بھی دی جائے گی۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

جیسا اوپر ذکر کیا جاچکا ہے کہ ویسے موٹو زی تھری فون حقیقی معنوں میں فائیو جی فون نہیں کیونکہ یہ ٹیکنالوجی اس کے اندر موجود نہیں ہوگی تاہم موڈیولر کی مہربانی سے اسے اس تیزترین نیٹ ورک چلنے والے پہلے فون کا اعزاز ضرور مل گیا ہے۔

اس فون کے فورجی ورژن کی قیمت 480 ڈالرز تھی مگر فائیو جی موڈیولر کی قیمت کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024