چین: ہتھوڑا بردار شخص کے حملے میں اسکول کے 20 بچے زخمی
چین کے مقامی اسکول میں مشتبہ شخص نے ہتھوڑے کے وار سے تقریباً 20 بچوں کو زخمی کردیا۔
خبررساں ارادے اے ایف پی کے مطابق چین کے صوبے بیجنگ میں قائم بچوں کے اسکول میں 49 سالہ جیا نامی شخص نے ہتھوڑے سے بچوں پر حملہ کرکے 20 بچوں کو زخمی کردیا جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین: اسکول میں چاقو بردار خاتون کے حملے میں 14 بچے زخمی
ضلعی حکومت نے ٹوئٹر سے مطابقت رکھنے والے سوشل میڈیا ’ویبو‘ میں واقعہ سے متعلق بتایا تھا کہ ’اسکول انتظامیہ نے روز مرہ کی مرمت کے لیے جیا نامی شخص کو ٹھیکے پر رکھا تھا اور جنوری کے اختتام پر اس کا ٹھیکا ختم ہونے والا تھا۔
اسی دوران اسکول انتظامیہ جیا کو دوسری نوعیت کا کام دینے پر سوچ رہی تھی تاہم ’جیا نے اپنے غصہ کا اظہار بچوں پر ہتھوڑےسے حملے کرکے کیا‘۔
دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا کہ ’مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے ضروری اقدامات کیے جا چکے ہیں‘۔
مزیدپڑھیں: چین: چاقو بردار شخص کے حملے میں 7 طلبہ ہلاک
اس حوالےسے بیجنگ پولیس نے اے ایف پی کو مزید تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اپیرل میں 28 سالہ شخص نے چھری کے وار سے میڈل اسکول 9 طلبہ کو قتل کردیا تھا۔
مقامی میڈیا نے قاتل کے بارے میں بتایا کہ ایسے اسکول میں ہراساں کیا جاتا تھا تاہم ایسے ستمبر کو سزائے موت دے دی گئی تھی۔ . بعدازاں 2018 کے اواخر صوبہ سیچنگ میں ایک خاتون نے چھری کے وار سے کے جی کلاس کے 14 بچوں کو زخمی کردیا تھا۔
خاتون نے بچوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اسمبلی کے بعد کلاس میں آرہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے ایک اور سنگ میل طے کرلیا
جنوری 2017 میں کسان نے گھریلو چھری سے 12 اسکول کے بچوں کو زخمی کردیا تھا جسے رواں برس کو سزائے موت دے دی گئی۔
چین کے مختلف صوبوں میں اسکولوں کے اندر وقوع پذیر ہونے والے پرتشدد واقعات کے تناظر میں سیکیورٹی بڑھادی گئی تاہم حملے کے اسباب کے لیے تحقیقات بھی جاری ہیں۔