• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فاطمہ ثنا شیخ کا امیتابھ اورعامر کے ساتھ کام کرنے کے بعد اہم انکشاف

شائع January 8, 2019
تینوں کی ایک ساتھ پہلی فلم ناکام ہوگئی تھی—فوٹو: زی نیوز
تینوں کی ایک ساتھ پہلی فلم ناکام ہوگئی تھی—فوٹو: زی نیوز

گزشتہ چند ماہ سے یہ چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ اور مسٹر پرفیکٹ کے درمیان تعلقات ہیں۔

بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں تھیں کہ 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دنگل‘ میں باپ اور بیٹی کا کردار ادا کرنے والے اداروں کے درمیان تعلقات ہیں۔

تاہم ایسی خبریں سامنے آنے کے بعد گزشتہ ماہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان سے تعلقات پر وضاحت کی تھی اور کہا تھا کہ ایسی خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔

فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ان کے اور عامر خان سے تعلقات سے متعلق خبروں پر انہیں پریشانی ہوتی تھی، تاہم اب انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔

تاہم اب فاطمہ ثنا شیخ نے نہ صرف عامر خان بلکہ امیتابھ بچن کے حوالے سے ابھی اہم انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔

فلم فیئر سے بات کرتے ہوئے فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے مقابلے امیتابھ بچن کو جدید شخص قرار دیا اور کہا کہ مسٹر پرفیکشنسٹ تاحال خود کو جدید تقاضوں کے مطابق نہیں ڈھال سکے۔

ٹھگس آف ہندوستان تینوں کی ایک ساتھ پہلی فلم تھی—فوٹو: بزنس سینما
ٹھگس آف ہندوستان تینوں کی ایک ساتھ پہلی فلم تھی—فوٹو: بزنس سینما

فاطمہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا کہ امیتابھ بچن اس عمر میں بھی ٹیکنالوجی کا خوب استعمال کرتے ہیں اور انہیں ہر طرح کا ٹیکنالوجی گیجٹ استعمال کرنا آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان سے تعلقات کی وضاحت کردی

اداکارہ کے مطابق جب وہ فلم ٹھگس آف ہندوستان کی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل افریقی ملک مالٹا میں امیتابھ بچن سے ملیں تو وہ انہیں دیکھ کر حیران رہ گئیں، کیوں کہ بھرپور ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے تھے۔

فاطمہ نے امیتابھ کو عامر کے مقابلے جدید شخص قرار دیا—فوٹو: این ڈی ٹی وی
فاطمہ نے امیتابھ کو عامر کے مقابلے جدید شخص قرار دیا—فوٹو: این ڈی ٹی وی

فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن کے پاس نہ صرف 2 جدید موبائل فونز، بلکہ 2 میوزک سسٹم اور ایک دیدہ زیب لیپ ٹاپ بھی ہے، جسے وہ آسانی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن میوزک سسٹم پر اپنے ہی گائے اور بنائے ہوئے گانے سنتے ہیں اور وہ بھرپور طریقے سے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے زندگی گزار رہے ہیں۔

فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کو پرانے خیالات کا شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں تو سوشل میڈیا کا بھی درست انداز میں استعمال کرنا نہیں آتا۔

خیال رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ دونوں اداکاروں کے ساتھ میگا بجٹ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں نظر آئی تھیں، اس فلم میں کترینہ کیف نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

فلم کو اگرچہ 300 کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار کیا گیا تھا، تاہم فلم اچھی کمائی کرنے میں ناکام ہوگئی تھی۔

فاطمہ ثنا نے ٹھگس آف ہندوستان میں جنگجو شہزادی کا کردار ادا کیا تھا—فوٹو: فلم فیئر
فاطمہ ثنا نے ٹھگس آف ہندوستان میں جنگجو شہزادی کا کردار ادا کیا تھا—فوٹو: فلم فیئر

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024