• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی آئی اے کا مارخور کی تصویر ہٹا کر پرانا لوگو بحال کرنے کا فیصلہ

شائع January 8, 2019
قومی جانور مارخور کی تصویر عوامی مقبولیت کے مطابق نہیں تھی—فائل فوٹو
قومی جانور مارخور کی تصویر عوامی مقبولیت کے مطابق نہیں تھی—فائل فوٹو

راولپنڈی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے نئے نیلے لوگو (علامت) کو ختم کرتے ہوئے پرانے سلوگن ’عظیم لوگوں کی ہمارے ساتھ پرواز‘ (Great People to Fly With) کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیئرمین ایئر مارشل ارشد ملک کی جانب سے جاری ہدایات میں تمام متعلقہ محکموں آگاہ کیا کہ اس بات کی منظوری دی گئی ہے کہ اسٹیشنری منصوعات، بل بورڈز، دستاویز اور دیگر تمام جگہوں سے ایئرلائن کے نئے نیلے لوگو کو ہٹا دیا جائے۔

مزید پڑھیں: ’پی آئی اے کو دوبارہ عالمی شناخت دلوانے کیلئے مارخور کا نشان بنوایا‘

ہدایات میں کہا گیا کہ نیا بلیو(نیلا) لوگو ختم کردیا گیا ہے اور پرانا لوگو ( پاکستان پرومننٹ) اور سلوگن ’عظیم لوگوں کی ہمارے ساتھ پرواز‘ کو اپنایا گیا ہے اور اسے تمام دستاویزات اور پلیٹ فارم پر دوبارہ لگایا جائے گا۔

پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجوار نے اس بات کی تصدیق کی کہ قومی ایئرلائن کے پرانے لوگو کو بحال کردیا گیا ہے کیونکہ ملک کے قومی جانور مارخور کی تصویر عوامی مقبولیت کے مطابق نہیں تھی جبکہ سپریم کورٹ نے بھی پی آئی اے کو اپنے طیارے کی دم سے پاکستانی جھنڈے کو تبدیل کرنے سے روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: پی آئی اے کے 10 سال کے خصوصی آڈٹ کا حکم

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ایک طیارے سے مارخور کی تصوری کو بھی ہٹا دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس مئی میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پی آئی اے انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے طیارے کی دم پر قومی پرچم کو مارخور کی تصویر کے ساتھ تبدیل کرنے کا عمل روک دے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024