• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اب ٹوائلٹ بھی ہوگئے اسمارٹ

شائع January 8, 2019
— فوٹو بشکریہ کوہلر
— فوٹو بشکریہ کوہلر

آج کے عہد میں جب ہر شعبے میں ٹیکنالوجی سے انقلاب برپا ہورہا ہے تو ٹوائلٹ اس معاملے میں کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں۔

اور یہی وجہ ہے 'اسمارٹ ٹوائلٹ' بھی متعارف کرادیئے گئے ہیں۔

جی ہاں ایک کمپنی کوہلر نے لاس ویگاس میں جاری سی ای ایس نمائش کے دوران ایک 'انٹیلی جنٹ ٹوائلٹ' کو متعارف کرایا جس میں سراﺅنڈ ساﺅنڈ اسپیکرز، موڈ لائٹننگ اور ایمازون الیکسا وائس کنٹرول دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ کوہلر
فوٹو بشکریہ کوہلر

نیومی 2.0 نامی یہ اسمارٹ ٹوائلٹ صفائی اور ڈرائیر فنکشنز سے لیس ہے، اس میں اسپیکرز موجود ہیں جبکہ کمپنی کا وعدہ ہے کہ یہ پانی بچانے میں موثر ثابت ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اس وقت اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی میں بہت زیادہ جدت ہوچکی ہے مگر ٹوائلٹ پر اب تک توجہ نہیں دی گئی تھی۔

فوٹو بشکریہ کوہلر
فوٹو بشکریہ کوہلر

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس اسمارٹ ٹوائلٹ کی بدولت لوگوں کو اپنے باتھ روم کو جدید بنانے کا موقع ملے گا۔

کمپنی نے صرف اسمارٹ ٹوائلٹ ہی تیار نہیں کیے بلکہ اسمارٹ مررر، باتھ ٹب اور دیگر چیزوں کو بھی اسمارٹ ٹوائلٹ کا حصہ بنایا ہے۔

فوٹو بشکریہ کوہلر
فوٹو بشکریہ کوہلر

ہر ڈیوائس دن کے مختلف اوقات میں یا آپ کے مزاج کے مطابق بدلتی ہے یا روشنیوں کی رنگت بدل جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ آپ کی جسمانی گھڑی سے مطابقت پیدا کرکے رات کو ایسی روشنی پیدا کرتی ہیں جس سے نیند کا چکر متاثر نہ ہو۔

اگر یہ آپ کو اپنے خوابوں کا باتھ روم لگ رہا ہے تو یہ واقعی ہے مگر اسے خریدنے کے لیے بینک اکاﺅنٹ بھی تگڑا ہونا چاہئے۔

فوٹو بشکریہ کوہلر
فوٹو بشکریہ کوہلر

یعنی اسمارٹ شیشہ ہی آپ کو 900 ڈالرز میں ملے گا جبکہ نیومی 2.0 ٹوائلٹ کے لیے 7 ہزار ڈالرز کا خرچہ کرنا ہوگا۔

جہاں تک باتھ ٹب کی بات ہے تو وہ 5 ہزار ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024