• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جیلیٹ کے اس نئے ریزر کو خریدنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں

شائع January 7, 2019
— فوٹو بشکریہ انگیجیٹ ڈاٹ کام
— فوٹو بشکریہ انگیجیٹ ڈاٹ کام

اگر شیونگ ریزر کی بات کی جائے تو دنیا میں کوئی کمپنی جیلیٹ کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

تاہم اب پہلی بار اس کمپنی نے اپنے ریزر میں مزید بلیڈ کا اضافہ کرنے کی بجائے ہیٹنگ کا اضافہ کیا ہے۔

یہ اس کمپنی کی جیلیٹ لیب کی پہلی کاوش ہے اور اسے ہیٹڈ ریزر کا نام دیا گیا ہے، جسے لاس ویگاس میں سی ای ایس نمائش کے موقع پر متعارف کرایا گیا۔

اس ریزر میں میٹل گولڈ کلر بار موجود ہے جو ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں گرم ہوکر سرد موسم میں بھی شیو کو پرلطف بناتی ہے۔

یہ بار 110 ڈگری فارن ہائیٹ تک گرم ہوتا ہے اور شیونگ کے دوران شیونگ کریم، جیل یا جو بھی استعمال کررہے ہوں کے ساتھ جلد کو بھی گرم کرتی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس ریزر سے شیو کا تجربہ زیادہ پرلطف ہوگا جبکہ 2 مختلف ہیٹ سیٹنگز بھی دستیاب ہوں جس سے ریزر کو 113 اور 122 فارن ہائیٹ تک گرم کرنا ممکن ہوگا۔

مگر اس ریزر کو خریدنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں بلکہ یہ انتہائی مہنگا ہے۔

5 بلیڈ ہیٹڈ ریزر کی قیمت 160 ڈالرز (20 ہزار پاکستانی روپے کے لگ بھگ) ہے اور کمپنی اسے آن لائن فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

اس ریزر کی تیاری 24 مہینوں میں مکمل ہوئی اور یہ ممکنہ طور پر فروری میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024