• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سردرد سے نجات میں مددگار قدرتی ٹوٹکے

شائع January 7, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

دنیا بھر میں لاکھوں بلکہ کروڑوں افراد کو سردرد کی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے جس سے نجات کے لیے ادویات کی لاگت کا حساب لگایا جائے تو وہ اربوں ڈالرز کے قریب ہوگی۔

بہت ساری چیزیں سردرد کا باعث بن سکتی ہیں جیسے دفتر میں کسی کام کی ڈیڈلائن، کسی سے بحث، ٹریفک جام یہاں تک کہ اچھی چیزیں بھی آپ کے سر کو درد میں مبتلا کرسکتی ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اکثر سر میں ہونے والا درد عارضی ہوتا ہے اور چند عام چیزوں سے بھی آپ سر میں ہونے والے اس درد سے نجات پاسکتے ہیں یا اس کی شدت کم کرسکتے ہیں؟

مزید پڑھیں : کمر کے درد سے نجات کے 5 طریقے

تو یہاں ایسے ہی روایتی چیزوں کے بارے میں جانے جو اس کا موثر علاج ثابت ہوسکتی ہیں۔

غذا میں میگنیشم لیں

آدھے سر کے درد کے اکثر شکار رہنے والے افراد کو میگنیشم نامی منرل کو اپنی غذا کا حصہ بنانا چاہیے کیونکہ اس کی کمی ہی اکثر مائیگرین کا باعث بنتی ہے۔ میگنیشم کی بڑی مقدار کیلوں، چاکلیٹ، مچھلی اور سبزیوں میں موجود ہوتی ہے۔

وٹامن بی ٹو کا زیادہ استعمال

ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ روزانہ 400 ملی گرام وٹامن بی کا استعمال آدھے سر کے درد کی شکایت کو نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ بادام، مچھلی، پنیر اور متعدد سبزیوں و پھلوں میں یہ وٹامن موجود ہوتا ہے۔

ادرک کی چائے

ادرک سردرد سے نجات کے لیے ایک بہترین چیز ہے جو سر میں جانے والی خون کی شریانوں کی سوجن کو کم کرکے سردرد سے نجات دیتی ہے۔ ادرک کے تین ٹکڑوں کو دو کپ پانی میں ڈال کر آدھے گھنٹے تک ڈھک کر رکھیں اور پھر اسے چائے کی شکل میں تیار کرکے استعمال کرلیں۔

کافی

ایک امریکی تحقیق کے مطابق کافی میں موجود جز کیفین خون کی شریانوں کی سوجن کو کم کرتا ہے جس سے سردرد کی شدت میں بھی کمی آتی ہے۔

اس تحقیق کے دوران رضاکاروں کے دو گروپ میں تقسیم کیا گیا اور ایک گروپ کو کیفین جبکہ دوسرے کو سردرد کی گولی دی گئی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ کیفین سے ان کے سر کا درد مکمل طور پر ختم ہوگیا۔

گرم یا ٹھنڈے کی حکمت عملی

تناﺅ کے باعث ہونے والے سردرد کے علاج کے لیے ایک کپڑے کو ٹھنڈے پانی میں ڈبو دیں پھر اسے نکال کر لپیٹ لیں اور پھر اپنی پیشانی یا گردن کے پیچھے رکھ دیں تاکہ سخت مسلز کو سکون مل سکے۔

اسی طرح آدھے سر کے درد سے نجات کے لیے بھی اسی طریقہ کار کو آزمایا جاسکتا ہے مگر اس میں ٹھنڈے کی بجائے گرم پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔

مساج

اپنی درمیانی انگلی سے آنکھوں کے درمیان یا پیشانی کے آغاز کی جگہ کو مساج کریں۔ اپنی انگلی کو گھڑی کی سوئیوں کی طرح دو سے تین منٹ تک گھمائیں اس سے آپ کو شدید سردرد سے نجات مل سکے گی۔

پاﺅں پانی میں ڈبو دیں

زیریں جسم میں گردش کرتا خون سر میں خون کی شریانوں پر سے دباﺅ کم کرتا ہے اور سب سے نچلا حصہ تو ظاہر ہے پاﺅں ہی ہوگا۔ سردرد کی شدت میں کمی لانے کے لیے اپنے پیروں کو مسٹرڈ پاﺅڈر ملے نیم گرم پانی سے بھرے کسی چھوٹے ٹب میں ڈبو دیں۔ ایسا آدھے گھنٹے تک کریں پھر پیروں کو باہر نکال کر کپڑے سے خشک کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں : خواتین کو اکثر آدھے سر کے درد کا سامنا کیوں ہوتا ہے؟

سر پر پٹی باندھنا

اسکارف، پٹی یا کوئی کپڑا اپنی پیشانی کے گرد لپیٹ لینے سے کھوپڑی میں خون کی روانی کم ہوتی ہے اور سوجن کی شکار شریانوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ کچھ منٹ تک پٹی باندھے رکھنے سے ہی آپ کو کچھ ریلیف مل سکے گا۔

یوگا

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ آدھے سر کے درد کے شکار افراد اگر ادویات کے استعمال کے ساتھ اگر یوگا کو عادت بنالیں تو انہیں جلد ریلیف ملتا ہے، اس تحقیق میں بتایا گیا کہ کسی بھی قسم کی ورزش فائدہ مند ہے مگر یوگا سردرد کے لیے زیادہ موثر جسمانی سرگرمی ہے جس سے مائیگرین کی شکایت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

لیونڈر کی مہک

لیونڈر کی مہک نہ صرف اچھی نیند لانے میں مدد دیتی ہے بلکہ یہ سردرد کے لیے بھی قدرتی ٹوٹکوں میں سے ایک ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مائیگرین کے وہ مریض جنھیں لیونڈر کا عرق سونگھنے کا موقع پندرہ منٹ کے لیے دیا گیا، ان کا 71 فیصد سردرد ختم ہوگیا۔

پانی پی لیں

جسم میں پانی کی کمی سردرد کو بدترین بنادیتی ہے، تو پانی پینا بھی سردرد کی شدت کم کرسکتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ اکثر سردرد کا شکار رہتے ہیں، اگر وہ دن بھر میں ڈیڑھ لیٹر زیادہ پانی پینا شروع کردیں تو انہیں شدید سردرد کا کم سامنا ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024