• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایبٹ آباد: کمرے میں گیس بھرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

شائع January 6, 2019
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایبٹ آباد میں گھر کے کمرے میں گیس بھر نے سے پورا خاندان جاں بحق ہوگیا، خاندان میں تین بچے اور والدین شامل تھے۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ’قلندر آباد کے رہائشی نوید اور ان کی اہلیہ سمیت 3 سے 7 برس کے تین بچے رات کو گیس ہیٹر جلا کر سوئے تھے‘۔

یہ بھی پڑھیں: پشین: کمرے میں گیس بھرنے سے 9 افراد ہلاک

انہوں نے بتایا کہ ’کمرے میں گیس بھر جانے سے تمام افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ گیس کے اخراج کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا‘۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ ’مقتولین کے رشتے داروں نے پولیس کو پوسٹ مارٹم کرانے کی اجازت نہیں دی‘۔

دوسری جانب قلندرآباد پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔

کار کھائی میں گرنے سے سیاح جاں بحق

ایبٹ آباد میں مقامی سیاح کی کار کھائی میں گرجانے سے خاندان کا سربراہ جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ اور 5 بچے زخمی ہوگئے۔

اس حوالے بتایا گیا کہ ’مانہسرہ میں رہائش پذیر خاندان مری کے راستے ایبٹ آباد میں برف باری دیکھنے جارہا تھا کہ ان کی کار پھسل کر کھائی میں جاگری‘۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ واقعہ بنگنودہ کے مقام پر پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سیاحت میں 300 گنا اضافہ

پولیس اور علاقہ مکینیوں نے متاثرہ خاندان کے زخمیوں کو گاڑی سے نکالا۔

عینی شاہدین کے مطابق تمام زخمیوں کو ایوب ٹیجنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ان میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں جاں بحق ہونے والے شخص کی اہلیہ منزہ ، بچے طلال، عمیر، عطیہ، اجیا اور آمنہ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024