• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امریکا: گیم زون میں فائرنگ سے 3 نوجوان ہلاک، 4 زخمی

شائع January 5, 2019
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاس اینجلس میں بولنگ گیمز ہاؤس کے اندر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لاس اینجلس کے شہر ٹورنس میں واقع گیبل ہاؤس بولنگ گیم زون میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: شاپنگ مال میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی

ٹورنس پولیس کے سارجنٹ رونالڈ ہیرس نے تصدیق کی کہ گیم زون کے اندر فائرنگ کے واقعہ پیش آیا اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ہلاک اور زخمی ہونے والے لوگ مرد ہیں جبکہ 3 افراد موقع پر بھی ہلاک ہو گئے۔

سارجنٹ رونالڈ ہیرس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 2 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب عینی شاہدین نے دی لاس اینجلس ٹائمز کو بتایا کہ فائرنگ کے واقعے سے قبل گیم زون کے اندر جھگڑا ہوا تھا۔

مزیدپڑھیں: امریکا: ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ، 26 افراد ہلاک

اس حوالے سے ٹورنس پولیس نے ٹوئٹر پر الرٹ جاری کیا کہ ’شہری متاثرہ علاقے سے دور رہیں‘۔

ایک عینی شاہد حماد جو گیبل ہاؤس کے نزدیک رہائش پذیر ہیں، نے بتایا کہ ’وہ اپنی 13 سالہ بھانجی کے ساتھ موجود تھے کہ اچانک دو گروہوں کے درمیان شدید لڑائی شروع ہوگئی اور یہ لڑائی پانچ منٹ تک جاری رہی‘۔

29 سالہ حماد نے مزید بتایا کہ’ کچھ ہی دیر میں گیبل ہاؤس مکمل افراتفری پھیل گئی تھی، اس دوران میں اپنی بھانجی کو لے کر تیزی سے گیبل ہاؤس سے باہر نکل گیا، ہم نے بھاگتے ہوئے 10 سے 15 فائر کی آوازیں سنیں‘۔

حماد کا کہنا تھا کہ انہوں نے راستے میں ایک خاتون کو دیکھا جو بہت زیادہ رو رہی تھیں، ان خاتون کے نزدیک ایک آدمی گرا ہوا تھا جس کے سر اور گردن پر گولیوں کے نشانات واضح تھے اور خون بہہ رہا تھا۔

ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق امریکا میں 2017 کے درمیانے عرصے میں فائر آرمز کے نتیجے میں 40 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 26 نومبر 2018 کو امریکا کی ریاست الاباما کے مال میں 'بلیک فرائیڈے' کی شاپنگ کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ پولیس افسر کی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا تھا۔

فائرنگ کا واقعہ رات 9:30 بجے ہوور میں واقع ریورچیس گیلیریا مال میں پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: مسلح شہری کی فائرنگ سے شوٹر ہلاک

6 نومبر کو ہی ٹیکساس کے ایک چرچ میں فائرنگ سے 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک سفید فام امریکی شہری نے چرچ میں داخل ہو کر فائرنگ کی تاہم پولیس نے جوابی فائرنگ میں حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024