• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

سلمان خان فلم میں بوس و کنار کیوں نہیں کرتے وجہ سامنے آگئی

شائع January 5, 2019
سلمان خان خود ہیروئن کو بوسہ نہیں دیتے—اسکرین شاٹ
سلمان خان خود ہیروئن کو بوسہ نہیں دیتے—اسکرین شاٹ

بولی وڈ میں فلموں کی کمائی اور شہرت حاصل کرنے کے لیے بولڈ سین کو فلموں کا حصہ سمجھا جانے لگا ہے، تاہم پھر بھی کئی ایسی فلمیں بھی ہوتی ہیں، جن میں رومانوی یا بوس و کنار کے مناظر شامل نہیں ہوتے۔

جن ہیروز کی فلموں میں زیادہ تر رومانوی اور بوس کنار کے مناظر نہیں ہوتے ان میں بولی وڈ خان سلمان خان سرفہرست ہیں۔

اگرچہ ان کی فلموں میں بولڈ اور رومانوی مناظر نہیں ہوتے، پھر بھی ان کی فلمیں نہ صرف سپر ہٹ جاتی ہیں، بلکہ ان کی ہی فلمیں بلاک بسٹر بھی بنتی ہیں۔

لیکن آخر ایسی کیا وجہ ہے کہ ان کی فلموں میں بولڈ مناظر شامل نہیں ہوتے؟

اگر اس سوال کا جواب خود سلمان خان بھی پہلے دے چکے ہیں اور وہ کہ چکےہیں ہیں کہ ان کی نظر میں فلموں میں جسم کی نمائش کرنا یا پھر ان میں انتہائی جسمانی رومانوی تعلقات کی منظر کشی کرنا فلموں کی کامیابی نہیں۔

دبنگ ہیرو بوس و کنار کے بغیر رومانس کرتے دکھائی دیتے ہیں—اسکرین شاٹ
دبنگ ہیرو بوس و کنار کے بغیر رومانس کرتے دکھائی دیتے ہیں—اسکرین شاٹ

دبنگ ہیرو کا کہنا تھا کہ ان کی فلموں میں یہ طریقہ استعمال نہیں کیا جاتا اور وہ اس چیز کو فلم کی کامیابی کی ضمانت بھی نہیں سجھتے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان بوس و کنار کے بولڈ سین کیوں نہیں کرتے؟

تاہم اب سلمان خان کے بھائی نے اس سوال کا اصل جواب دیا ہے، جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔

ارباز خان نے سلمان خان کے سامنے ہی سب کو یہ راز بتایا کہ ان کے بھائی کیوں فلموں میں بوس و کنار نہیں کرتے۔

ارباز خان نے یہ انکشاف ’دی کپل شرما شو‘ کی آنے والی قسط کے جاری کیے گئے پرومو کے دوران کیا۔

سلمان خان بوس و کنار کو فلموں کی کامیابی کی ضمانت نہیں سمجھتے—اسکرین شاٹ
سلمان خان بوس و کنار کو فلموں کی کامیابی کی ضمانت نہیں سمجھتے—اسکرین شاٹ

در اصل سلمان خان جلد ہی اپنے بھائیوں اور والد کے ساتھ کامیڈین کپل شرما کے شو میں نظر آئیں گے، جس کی پرومو ویڈیوز کو جاری کردیا گیا ہے۔

سونی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پرومو ویڈیو میں سلمان خان کامیڈین کپل شرما کے سوال کا جواب دیتے نظر آتے ہیں کہ وہ فلموں میں بوس و کنار نہیں کرتے۔

کپل شرما نے سلمان خان سے سوال کیا کہ اگر کسی فلم میں پہلی بار کوئی ہیروئن ان کے ساتھ کام کر رہی ہو تو وہ کیا کرتے ہیں، جس پر دبنگ ہیرو نے کہا کہ وہ فلموں میں بوس و کنار تو کرتے نہیں کہ نئی لڑکی کے ساتھ زیادہ دوستانہ ماحول پیدا ہو۔

بوس و کنار کے بغیر بھی ان کی فلمیں کامیاب جاتی ہیں—اسکرین شاٹ
بوس و کنار کے بغیر بھی ان کی فلمیں کامیاب جاتی ہیں—اسکرین شاٹ

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان اور کپل شرما کے سوال و جواب کے دوران ہی ان کے چھوٹے بھائی ارباز خان بول پڑتے ہیں اور وہ سب کے سامنے کہ دیتے ہیں کہ سلمان خان آف اسکرین اتنے بوس و کنار کرتے ہیں کہ کیمرا کے سامنے انہیں اس کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔

ارباز خان کے جواب پر جہاں سلمان خان شرما کر ہنس پڑے، وہیں پروگرام کے میزبان اور سیٹ پر بیٹھے شائقین بھی ہنس پڑے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025