• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جنوبی افریقی کپتان نے منفرد عالمی ریکارڈ قائم کردیا

شائع January 4, 2019 اپ ڈیٹ January 9, 2019
فاف ڈیو پلیسی نے پاکستان کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی— فوٹو: اے ایف پی
فاف ڈیو پلیسی نے پاکستان کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی— فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیو پلیسی نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری کی بدولت منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں فاف ڈیو پلیسی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ 9ویں سنچری بھی مکمل کی اور نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

مزید پڑھیں: سرفراز اور ڈیو پلیسی نے مل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

فاف ڈیو پلیسی پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے اور ’پیئر‘ کی خفت کا شکار رہے۔

البتہ انہوں نے اس بدترین ناکامی کو پس پشت ڈالتے ہوئے کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کھیل پیش کر کے سنچری اسکور کی۔

اس سنچری کے ساتھ ہی ڈیو پلیسی ’پیئر‘ کے بعد اگلے میچ کی پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیپ ٹاؤن میں پاکستانی باؤلرز بے بس، جنوبی افریقہ کی برتری 205رنز

ڈیو پلیسی سے قبل جنوبی افریقہ کے مزید دو کھلاڑی بھی پیئر کے فوراً بعد سنچری بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

جیکی میک گلو نے 1955 میں انگلینڈ کے خلاف پیئر لینے کے بعد اگلے ہی میچ میں سنچری اسکور کی تھی جبکہ 2012 میں جیک کیلس نے بھی پیئر کی خفت کا شکار ہونے کے بعد سنچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024