• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’حیران ہوں کہ کترینہ کیف مجھ سے واقف ہیں‘

شائع January 4, 2019
کترینہ کیف نے حال میں وکی کوشل کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
کترینہ کیف نے حال میں وکی کوشل کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ برس ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ’سنجو‘ نے جہاں کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے تھے، وہیں اس فلم کی وجہ سے رنبیر کپور سمیت دیگر اداکار بھی شہرت کی نئی بلندیوں کو پہنچے تھے۔

فلم ساز راج کمار ہیرانی کی فلم میں سنجے دت کا کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور کے کام اور نام سے تو کئی اداکار اور عام لوگ واقف ہیں۔

تاہم اس فلم میں رنبیر کپور یعنی سنجے دت کے دوست کا کردار ادا کرنے والے اداکار وکی کوشل سے لوگ اتنے واقف نہیں تھے۔

نہ صرف عام لوگ بلکہ وکی کوشل کی اداکاری سے کئی بولی وڈ اسٹارز بھی نا واقف تھے اور زیادہ تر انڈسٹری میں انہیں ’مسان‘ میں کام کرنے والے اداکار کے طور پر جانا جاتا تھا۔

دونوں نے ایک ساتھ کام نہیں کیا—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
دونوں نے ایک ساتھ کام نہیں کیا—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

تاہم ’سنجو‘ کی شاندار کامیابی نے وکی کوشل کو بھی شہرت بخشی۔

’سنجو‘ کے بعد جہاں وہ رومانٹک فلم ’من مرضیاں‘ میں نظر آئے، وہیں وہ آنے والی ملٹری فلم میں بھی نظر آئیں گے، ساتھ ہی وہ ایک ویب سیریز میں بھی جلوے دکھاتے نظر آئے تھے۔

لیکن اب بولی وڈ بار بی ڈول کترینہ کیف نے وکی کوشل کی اداکاری کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق کترینہ کیف نے حال ہی میں ایک بیان میں اس بات کی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ وکی کوشل کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔

وکی کوشل کی پہلی کامیاب فلم مسان تھی—اسکرین شاٹ
وکی کوشل کی پہلی کامیاب فلم مسان تھی—اسکرین شاٹ

تاہم کترینہ کیف کی اس خواہش پر وکی کوشل نے بہت ہی دلچسپ جواب دیا اور اس بات پر حیران ہوئے کہ بار بی ڈول ان سے واقف ہیں۔

وکی کوشل کا کہنا تھا کہ انہیں یہ سن کر تعجب ہوا کہ کترینہ کیف انڈسٹری میں ان کی موجودگی سے آگاہ ہیں اور وہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کترینہ کیف کی خواہش ان کے لیے بہترین ہے۔

وکی کوشل کا مزید کہنا تھا کہ ’سنجو‘ کی کامیابی نے انہیں نئی شہرت بخشی اور لوگ انہیں بطور اداکار اور وکی کوشل جاننے لگے۔

وکی کوشل نے سنجو میں سنجے دت کے دوست کا کردار ادا کیا تھا—اسکرین شاٹ
وکی کوشل نے سنجو میں سنجے دت کے دوست کا کردار ادا کیا تھا—اسکرین شاٹ

اداکار کا کہنا تھا کہ اس سے قبل انڈسٹری میں ہر کوئی ان کا نام لینے کے بجائے ان کی پہلی فلم ’مسان‘ کا حوالہ دے کر کہتا تھا کہ وہ لڑکا جس نے ’مسان‘ میں کام کیا۔

’سنجو‘ اداکار کے مطابق انہیں ’سنجو‘ نے وکی کوشل بنایا اور لوگ انہیں ان کے نام سے جاننے لگے۔

خیال رہے کہ 30 سالہ وکی کوشل نے 2012 سے فلم ’گینگ آف واسع پور‘ سے کیریئر کا آغاز کیا، اس فلم میں انہوں نے مختصر کردار ادا کیا، اسی سال وہ ایک اور فلم ‘لو شو تے چکن کھرانہ’ میں بھی مختصر کردار میں نظر آئے۔

تاہم انہیں شہرت 2015 کی فلم ’مسان‘ سے ملی، لیکن وکی کوشل فلم سازوں اور اداکاروں کا توجہ اس وقت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جب 2018 میں ان کی فلم ’سنجو‘ ریلیز ہوئی۔

وکی کوشل نے اب تک ایک درجن سے زائد فلموں میں کام کیا، وہ راضی اور بمبئے ویلوٹ میں بھی نظر آئے۔

کترینہ کیف نے وکی کوشل کی اداکاری کی تعریف بھی کی—فوٹو:اسٹار ان فولڈڈ
کترینہ کیف نے وکی کوشل کی اداکاری کی تعریف بھی کی—فوٹو:اسٹار ان فولڈڈ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024