• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ویویک اوبرائے اب نریندر مودی بنیں گے

شائع January 4, 2019
اس فلم کی شوٹنگ رواں ماہ شروع ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اس فلم کی شوٹنگ رواں ماہ شروع ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار ویویک اوبرائے اپنے کیریئر میں کئی مرتبہ فلموں میں گینگسٹر کا کردار نبھا چکے ہیں، لیکن اب وہ بہت جلد سیاست دان کے روپ میں نظر آئیں گے۔

ویویک اوبرائے اپنی آنے والی فلم میں کسی اور کا نہیں بلکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سوانح حیات پر مبنی فلم تیار ہورہی ہے، جس کی ہدایات اومنگ کمار دے رہے ہیں۔

پہلے خبریں تھیں کہ یہ کردار پریش راول نبھاتے نظر آئیں گے، تاہم اب ویویک اوبرائے نے اس اہم کردار پر اپنا نام لکھ لیا۔

مزید پڑھیں: کیا سلمان اب بھی ویویک سے ناراض ہیں؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں ہوگا۔

جبکہ بھارتی فلم تجزیہ کار ترن ادرش نے اپنے ٹوئٹر پر اس خبر کا اعلان کیا کہ ویویک فلم میں نریندر مودی بنیں گے۔

فلم کی پروڈکشن سندیپ سنگھ دے رہے ہیں جبکہ اس کا پہلا پوسٹر 7 جنوری 2019 کو ریلیز ہوگا۔

اس سوانح حیات کا نام بھی بھارتی وزیر اعظم کے نام پر ہی رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ویویک آخری مرتبہ 2017 کی فلم ’بینک چور‘ میں کام کرتے نظر آئے تھے جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تھی۔

اداکار نے اپنے کیریئر کا آغاز 2002 کی فلم ’کمپنی‘ کے ساتھ کیا، جس کے لیے ویویک کو فلم فیئر بہترین ڈیبیو اداکار کا ایوارڈ ملا تھا۔

اس کے بعد وہ کئی کامیاب فلموں میں جلوہ گر ہوئے جن میں ’ساتھیا‘، ’اوم کارا‘، ’دیوانے ہوئے پاگل‘ شامل ہیں۔

ویویک اوبرائے کا بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ بھی افیئر رہا۔

یہ دونوں 2004 کی فلم ’کیوں ہوگیا نہ؟‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے، تاہم اس وقت ایشوریا رائے کے ثابق بوائے فرینڈ اداکار سلمان خان نے ویویک اوبرائے کو دھمکیاں دینا شروع کردی تھیں۔

جس کے بعد ویویک نے ایک پریس کانفرنس رکھ کر یہ تمام باتیں میڈیا کو بتائی۔

بس اس ہی وقت سے ویویک کا بولی وڈ کیریئر زوال پزیر ہونا شروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویویک میڈیا کے کام سے ناخوش

سلمان خان سے دشمنی کے باعث ویویک کے ساتھ بولی وڈ کے کئی اداکاروں، پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں نے کام سے انکار کیا۔

حتہٰ کے اداکارہ ایشوریا رائے نے بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔

ویویک نے اس پریس کانفرنس کے لیے سلمان خان سے کئی مرتبہ معافی بھی مانگی تاہم سلمان خان نے انہیں آج تک معاف نہیں کیا۔

امید ہے کہ اس نئی فلم کے ساتھ ویویک بولی وڈ میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرپائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024