انسداد پولیو مہم: سی ڈی ڈبلیو پی کا 98 کروڑ ڈالر تک کا فنڈ جاری
اسلام آباد: سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کی جانب سے انسدادِ پولیو مہم کے لیے جاری کردہ فنڈز 98 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔
وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار کی سربراہی میں سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ وزارت اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے شامل ہوئے۔
نظر ثانہ شدہ ہنگامی بنیاد پر منصوبہ بندی برائے انسدادِ پولیو مہم کے تحت بین الاقوامی ایجنسیوں نے 2021 تک پاکستان کو 34 کروڑ 70 لاکھ ڈالر دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
مزید پڑھیں: انسداد پولیو مہم: 4 لاکھ بچے ویکسینیشن سے محروم
اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیو کا پاکستان سے 2019 کے آخر تک خاتمہ ہونا تھا تاہم اب پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے مزید 2 سال درکار ہوں گے۔
سی ڈی ڈبلیو پی نے 98 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ہنگامی بنیاد پر انسدادِ پولیو منصوبہ بندی کی تجویز دی۔
رپورٹس کے مطابق 64 کروڑ ڈالر پولیو کے خاتمے کی مہم پر گزشتہ چند سالوں میں خرچ کیے جاچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف
انسدادِ پولیو مہم کے آخری مرحلے کا آغاز 2014 میں ہوا تھا تاہم اب اس کے لیے 35 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جاری کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ 2 سالوں سے پاکستان میں پولیو کیسز دوبارہ سامنے آنا شروع ہوگئے جن کی وجہ سے پاکستانیوں کو بیرون ملک سفر کرنے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف اور عالمی ادارہ صحت پولیو ادوایت پہنچانے کی ذمہ دار ہے۔
وزیر منصوبہ بندی نے متعلقہ ایجنسیوں سے اگلے 3 سالوں میں سماجی تحریک اور رابطوں کے اخراجات بتانے کا کہا۔
یہ منصوبہ ایگزیکٹو کمیٹی برائے قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) کی تجاویز پر منظور کیا گیا۔
یہ خبر ڈان اخبار میں 4 جنوری 2019 کو شائع ہوئی