• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سوزوکی کے بعد ٹویوٹا کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ

شائع January 3, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

پاک سوزوکی کے بعد ٹویوٹا گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی انڈس موٹرز نے بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں کمی سے گاڑی کی تیاری پر آنے والی لاگت کا بوجھ کمپنی نے صارفین پر منتقل کردیا ہے اور قیمتوں میں 1 لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انڈس موٹرز نے گزشتہ سال 4 بار گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا اور اب مجموعی طور پر 5 ویں بار اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : پاک سوزوکی کا پاکستانیوں کو نئے سال کا 'تحفہ'

کمپنی کی جانب سے کم از کم اضافہ 75 ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک کیا گیا ہے۔

گاڑیوں کی نئی قیمتیں اب کچھ اس طرح ہیں :

کرولا ایکس ایل آئی ایم ٹی کی قیمت اب 19 لاکھ 44 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 لاکھ 44 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

کرولا ایکس ایل آئی اے ٹی کو اگر پہلے 20 لاکھ 69 ہزار روپے میں خریدا جاسکتا تھا تو اب اس کے لیے 21 لاکھ 19 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

کرولا جی ایل آئی ایم ٹی اب 22 لاکھ 24 ہزار روپے کی بجائے 22 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

کرولا جی ایل آئی ایم ٹی اسپیشل ایڈیشن کی قیمت 23 لاکھ 16 ہزار روپے سے بڑھا کر 23 لاکھ 73 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

کرولا جی ایل آئی اے ٹی کی قیمت پہلے 22 لاکھ 99 ہزار روپے تھی جو اب 75 ہزار کے اضافے سے 23 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

کرولا الٹس کو خریدنے کے لیے اب آپ کو 24 لاکھ 74 ہزار کی بجائے 25 لاکھ 74 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

کرولا گرینڈ ایم ٹی ایس آر کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 27 لاکھ 64 ہزار روپے کی بجائے 28 لاکھ 64 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

کرولا گرینڈ سی وی ٹی ایس آر بھی ایک لاکھ روپے اضافے سے 28 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ہیلکس4x2 ایس سی اسینڈرڈ کی قیمت 28 لاکھ 4 ہزار روپے سے بڑھ کر 29 لاکھ 29 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ہیلکس 4x2 سنگل کیب کے لیے اب 28 لاکھ 34 ہزار روپے کی بجائے 29 لاکھ 59 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

ہیلکس 4x2سنگل کیب ڈیک لیس کی قیمت 25 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھ کر 26 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ہیلکس 4x4 اسینڈرڈ 40 لاکھ 9 ہزار سے چھلانگ کر 41 لاکھ 59 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔

ہیلکس ڈبل کیب اسینڈرڈ کی قیمت 43 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر 45 لاکھ 49 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

ہیلکس ریوو جی 2.8 کی قیمت 47 لاکھ 9 ہزار روپے سے بڑھ کر 48 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ہیلکس ریوو جی اے ٹی 2.8 کی پرانی قیمت 49 لاکھ 39 ہزار روپے تھی جو اب بڑھا کر 50 لاکھ 89 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

ہیلکس ریوو وی اے ٹی 2.8 کی قیمت اب 52 لاکھ 74 ہزار روپے کی بجائے 53 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔

فورچنر4x2 ہائی پٹرول کی قیمت 62 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھ کر 63 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

فورچنر4x2 ڈیزل اب 66 لاکھ 24 ہزار روپے کی بجائے 67 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹویوٹا نے کاروں کی قمتیوں میں 60 ہزار روپے تک اضافہ کردیا

یہ خیال رہے کہ صارفین کو ہیلکس4x4کے مختلف ورژن کی خریداری پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا ود ہولڈنگ ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا جبکہ ہیلکس ریوو جی ایم ٹی اور وی اے ٹی پر ود ہولڈنگ ٹیکس 2 لاکھ روپے ہے۔

فورچنر کے دونوں ورژن میں ود ہولڈنگ ٹیکس 2 لاکھ روپے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024