• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ایک اداکار کو کاسٹ نہ کرنے پر فلم ٹیم کو 10 ارب روپے کی بچت

شائع January 3, 2019
اب فلم کا اہم کردار مرد نہیں خاتون ادا کریں گی—فائل فوٹو: فیس بک
اب فلم کا اہم کردار مرد نہیں خاتون ادا کریں گی—فائل فوٹو: فیس بک

اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ فلمیں ہی زیادہ پیسے بٹورتی ہیں، جن میں کامیاب اداکار شاندار اداکاری دکھاتے ہیں۔

ہولی وڈ کی فلمیں کروڑوں نہیں بلکہ اربوں اور کھربوں روپے کی کمائی کرتی ہیں اور کچھ فلمیں تو ایسی بھی ہیں جن میں کام کرنے والے اداکاروں کی فیس بھی اربوں روپے ہوتی ہے۔

اکتوبر2018 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ہولی وڈ کی معروف فنٹیسی سواش بکلرفلم سیریز ’پائریٹس آف دی کیریبیئن‘ کی چھٹی فلم میں اداکار جونی ڈیپ کو کاسٹ نہیں کیا جائے گا۔

فلم کی ٹیم نے اگرچہ جونی ڈیپ کو ’پائریٹس آف دی کیریبیئن‘ کی بننے والی مزید فلموں میں کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار کے لیے کاسٹ نہ کرنے کی تصدیق کی تھی۔

تاہم فلم کی ٹیم نے یہ نہیں بتایا تھا کہ جونی ڈیپ کی فلم سے چھٹی کیوں کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جونی ڈیپ اب ’کیپٹن جیک اسپیرو’ نہیں بن پائیں گے

اگرچہ تاحال یہ بات سامنے نہیں آئی کہ فلم کی ٹیم نے آخر کار جونی ڈیپ کو کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا، تاہم اب ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے کہ فلم میں اداکار کو کاسٹ نہ کرنے پر ٹیم کو کم سے کم پاکستانی 10 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

سیریز کی پہلی پانچوں فلموں میں جونی ڈیپ نے جیک اسپیرو کا کردار ادا کیا—اسکرین شاٹ
سیریز کی پہلی پانچوں فلموں میں جونی ڈیپ نے جیک اسپیرو کا کردار ادا کیا—اسکرین شاٹ

امریکی کاروباری نشریاتی ادارے ’فوربز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ’پائریٹس آف دی کیریبیئن‘ سیریز کی چھٹی فلم میں جونی ڈیپ کو کاسٹ نہ کرنے پر ڈزنی اسٹوڈیو کو 90 کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 10 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی۔

رپورٹ میں یہ واضح نہیں بتایا گیا کہ فلم کی ٹیم کو اتنی بچت کس طرح اور کیوں ہوگی اور نہ ہی رپورٹ میں جونی ڈیپ کا معاوضہ بتایا گیا۔

رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ جونی ڈیپ کو فلم میں کیپٹن جیک اسپیرو بنانا ڈزنی فلم اسٹوڈیو کو مہنگا پڑتا تھا، تاہم اب فلم اسٹوڈیو بھاری رقم کی بچت کر سکے گی۔

مزید پڑھیں: جیک اسپیرو کا کردار خاتون کو دینے کا فیصلہ؟

رپورٹس ہیں کہ جونی ڈیپ جہاں کیپٹن جیک اسپیرو بننے کے لیے بھاری معاوضہ وصول کرتے تھے، وہیں انہیں فلم کی کمائی سے بھی حصہ دیا جاتا تھا اور مجموعی طور پر اداکار کو 10 ارب روپے تک کمائی ہوتی تھی۔

تاہم اب ڈزنی فلم ’پائریٹس آف دی کیریبیئن‘ کی اگلی فلم بناتے وقت 10 ارب روپے کی بچت کرے گا۔

اب جیک اسپیرو کے کردار کو خاتون کردار کیپٹن ریڈ سے تبدیل کیا جائے گا—فوٹو:ڈزنی پارکس
اب جیک اسپیرو کے کردار کو خاتون کردار کیپٹن ریڈ سے تبدیل کیا جائے گا—فوٹو:ڈزنی پارکس

دوسری جانب فلم کی ٹیم نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ سیریز کی چھٹی فلم کی کہانی پہلی پانچوں فلموں سے مختلف ہوگی اور اس بار فلم کی کہانی ڈیڈ پول جیسی فلموں کا اسکرپٹ لکھنے والے ریٹ ریزے اور پال وارنک لکھاری لکھیں گے۔

اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ اب ’پائریٹس آف دی کیریبیئن‘ کی چھٹی فلم میں کیپٹن جیک اسپیرو کی جگہ ایک خاتون کا کردار شامل کیا جائے گا۔

مختلف رپورٹس کے مطابق جیک اسپیرو کے کردار کو ایک خاتون کردار کیپٹن ریڈ سے تبدیل کیا جائے گا، یہ وہ کردار ہے جو کہ ڈزنی لینڈ اور ڈزنی ورلڈ رائیڈز کا حصہ ہے، تاہم فلم کی ٹیم نے تاحال اس کی تصدیق نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: پائریٹس آف کیرئیبین 5 ویں فلم

’کیپٹن جیک اسپیرو’ پائریٹس آف دی کیریبیئن کا مرکزی اور اہم کردار ہے، جس جونی ڈیپ گزشتہ 15 سالوں سے نبھاتے آ رہے تھے۔

کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار کو دنیا کے تمام خطوں میں پسند کیا گیا—اسکرین شاٹ
کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار کو دنیا کے تمام خطوں میں پسند کیا گیا—اسکرین شاٹ

پائریٹس آف دی کیریبیئن کی اب تک 5 فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں، جن میں سے آخری فلم ’ڈیڈ مین ٹیل نو ٹالس’ کو مئی 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

اس سیریز کی پہلی فلم 2003 میں ریلیز کی گئی تھی، جس نے آتے ہی دھوم مچادی تھی۔

پہلی فلم کی کامیابی کے بعد دوسری فلم 2006، تیسری فلم 2007 اور چوتھی فلم 2011 میں ریلیز کی گئی۔

سیریز کی پانچویں فلم مئی 2017 میں ریلیز کی گئی تھی اور اب سیریز کی چھٹی فلم بنائی جائے گی، تاہم اس کا اعلان نہیں کیا گیا۔

جونی ڈیپ نے ’کیپٹن جیک اسپیرو’ کا کردار اب تک کی پانچوں فلموں میں نبھایا، ان کا یہ کردار ہر خطے کے ہر عمر کے افراد میں مقبول رہا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024